Tag Archives: حافظ نعیم

پی ٹی آئی کو مولانا، پیر پگارا، حافظ نعیم کی ضرورت ہے،فواد چوہدری



اسلام آباد (خلیج نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کو مولانا فضل الرحمٰن، پیرپگارا اور حافظ نعیم الرحمٰن کی ضرورت ہے۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے ایک سال ہو گیا، ان کی سیاست کو کیا فرق پڑنا ہے، انہیں تباہ کرنے کے چکر میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست تباہ ہو چکی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو معمول پر لے کر آئیں تب ہی ان دونوں سیاسی جماعتوں کو بھی فائدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے کہ تحریک انصاف کو پاشا، پھر ظہیر الاسلام چلا رہے ہیں اور اب فیض کا کہہ رہے ہیں، تحریک انصاف تو چلی جا رہی ہے، بالکل دوڑی جا رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ الگ الگ تحریک چلانے سے اپوزیشن کو نقصان ہو رہا ہے۔

حسینہ واجد طاقت کے زور پر حکمران تھیں اور انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا’حافظ نعیم



کراچی (خلیج نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حسینہ واجد طاقت کے زور پر حکمران تھیں اور انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا۔سوشل میڈیا پر بنگلا دیش کی صورت حال پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ بنگلا دیش میں 15 سالہ جبر کے دور اور بھارت نواز حکومت کا خاتمہ ہوگیا ہے، حسینہ واجد نے بنگلادیش پر بھارت کو مسلط کیا ہوا تھا جو ہوا وہ تصور میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد طاقت کے زور پر حکمران تھیں، انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو اپنا مخالف بنالیا، حسینہ واجد نے بھارت کی مدد سے عوام اور اْن کی آواز دباکر حکومت کی، ان کی فاشسٹ حکومت کا خاتمہ بنگلا دیشی عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دعا ہے بنگلادیش کے عوام کی جدوجہد ملک میں استحکام کاسبب بنے، بنگلا دیش میں خوشحالی اور حقیقی جمہوریت کی واپسی کیلیے بھی دعاگوہیں۔