کراچی(خلیج نیوز)جولائی 2024 میں غیرملکی کمپنیوں نے 14 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے اپنے ممالک کو منتقل کیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر ملکی کمپنیوں کے منافع باہر منتقل کرنے کے اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے 14 کروڑ ڈالر کا منافع اپنے اپنے ممالک کو منتقل کیا۔جولائی 2023 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 2.16 ارب ڈالر کا منافع پاکستان سے باہرمنتقل کیا تھا جبکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں منافع پاکستان سے باہر منافع کی منتقلی میں 66 فیصد کمی آئی۔اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 41.5 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سے باہر بھیجا تھا۔
Tag Archives: جولائی
جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست: نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد (خلیج نیوز)نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 31 پیسے کمی کی لیے دائر کی گئی درخواست میں سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ جولائی کے مہینے کا ساڑھے 4 ارب کا عوام کو ریلیف ملے گا، جولائی میں پانی سے 4 فیصد کم جبکہ درآمدی کوئلے سے زیادہ بجلی پیدا ہوئی ہے اور عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ہے، اس لیے جولائی کے مہینے میں عوام کو 4 ارب روپے کا ریلیف ملنا چاہیے۔سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام نے بتایا کہ اقتصادی اعشاریے برقرار رہے توبجلی قیمتوں میں تھوڑا بہت فرق رہے گا۔نیپرا کے ممبر رفیق شیخ نے کہا کہ اگر نقصانات کی شرح نکال دیں تو کتنا ریلیف بنتا ہے؟
اس سوال پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے حکام کی جانب سے جواب نہ ملنے پر نیپرا ممبر نے برہمی کا اظہار کیا۔نیپرا حکام نے کہا کہ گزشتہ 6 سال سے ہماری انرجی گروتھ نہیں ہوئی، رفیق شیخ نے کہا کہ سسٹم نقصانات میں کمی کی لاگت کیا تھی، اس سے صارفین پر کتنا بوجھ پڑا ؟ اس کا تجزیہ کرکے بتائیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ اب تو گھر کے کرائے سے زیادہ بجلی کے بل آرہے ہیں، بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے بڑھنے کی خبریں چلتی ہیں، یہ سن کر ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔سماعت کے دوران نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صارف تو 12،13 ہزار بجلی استعمال کرتا ہے، صارف 12،13 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کرتا ہے مگر اسے کیپیسٹی 40 ہزار میگاواٹ کی دینا پڑتی ہے۔نیپرا کی جانب سے سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،نیپراکی جانب سیمزید ڈیٹاکی جانچ پڑتال کیبعد فیصلہ جاری کیا جائیگا۔
رواں مالی سال جولائی کے دوران 43 کروڑ 63 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا
کراچی(خلیج نیوز)اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جولائی کے دوران 43 کروڑ 63 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا۔اقتصادی امور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق اے ڈی بی سے 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، عالمی بنک سے 11 کروڑ 18 لاکھ ڈالر قرض ملا، جولائی 2024 میں 20 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت قرض ملا۔گزشتہ ماہ کے دوران 10 کروڑ 76 لاکھ ڈالر سے زائد کے دوطرفہ معاہدوں کے تحت قرض ملا، جولائی کے دوران نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کے اجرا سے 12 کروڑ 77 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا، جولائی 2024 میں جولائی 2023 کی نسبت کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت زیادہ قرض لیا گیا۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال میں 19 ارب 39 کروڑ 31 لاکھ ڈالر قرض حاصل کرنے کا پلان ہے، رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کی نسبت کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت کم قرض لیا جائے گا۔
گزشتہ مالی سال 5 ارب 33 کروڑ ڈالر کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت قرض کا پلان تھا، رواں مالی سال ساڑھے 4 ارب ڈالر کثیرالجہتی معاہدوں سے قرض حاصل کرنے کا پلان ہے۔اقتصادی امور کی دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 1 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا پلان ہے، 3 ارب 77 کروڑ ڈالر کمرشل اور 46 کروڑ کے نیا پاکستان سرٹیفیکٹس کا اجرا کیا جائے گا، سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر اور چین کے 4 ارب ڈالر سیف ڈپازٹ بھی پلان میں شامل ہیں، اے ڈی بی سے 1 ارب 65 کروڑ قرض حاصل کرنے کا پلان ہے جبکہ عالمی بنک سے 1 ارب 52 کروڑ 58 لاکھ ڈالر قرض لیا جائے گا۔رواں مالی سال کے دوران بیرونی قرضوں کا تخمینہ 19 ارب 39 کروڑ ڈالر سے زائد لگایا ہے، انٹرنیشنل بنک فار ریکنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ سے 55 کروڑ ڈالر، اسلامک ڈویلپمنٹ بنک سے مجموعی طور پر تقریبا 70 کروڑ ڈالر، ایشیائی انفراسٹکچر بنک اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ سے 4، 4 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے۔
جولائی میں2کروڑ 32لاکھ 94ہزار ڈالر کی کاریں منگوائی گئیں
لاہور( خلیج نیوز)رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں کاروں کی درآمد میں دو گنا سے بھی زائد اضافہ دیکھا گیا ۔اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 میں 2کروڑ 32لاکھ 94ہزار ڈالرکی کاریں منگوائی گئیں،مقامی کرنسی میں درآمدی کاروں کی مالیت 6ارب 45کروڑ روپے رہی۔رپورٹ کے مطابق3کروڑ 42لاکھ ڈالرکے پرزہ جات امپورٹ کرکے کاریں اسمبل بھی کی گئیں،درآمدی پرزہ جات کی مقامی مالیت ساڑھے 9ارب روپے سے زائد ہے۔
جولائی دنیا کا دوسرا گرم ترین مہینہ ریکارڈ
لندن (خلیج نیوز )یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس نے کہا ہے کہ جولائی 2024 اعداد و شمار کے ریکارڈ میں دنیا بھر میں دوسرا گرم ترین مہینہ رہا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کوپرنیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ 13 ماہ کی اس مدت کا اختتام ہے۔ جس کے دوران ہر مہینہ ریکارڈ کے مطابق سب سے گرم تھا۔ایجنسی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برگس نے کہا کہ اگرچہ انتہائی کم فرق سے ہی سہی لیکن ریکارڈ توڑ گرمی کے مہینوں کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ جولائی 2024 گرم ترین مہینہ بننے کی سطح سے تھوڑا کم رہ گیا ہے۔
لیکن پھر بھی زمین نے 22 اور 23 جولائی کو ریکارڈ دو گرم ترین دنوں کا تجربہ کیا۔ جس میں عالمی اوسط درجہ حرارت 17.16 ڈگری سیلسیس اور 17.15 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔برگس نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر سیاق و سباق تبدیل نہیں ہوا ہے۔ ہماری آب و ہوا گرم ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ عالمی گرین ہاس گیسوں کا اخراج خالص صفر تک نہیں پہنچ جاتا۔اگرچہ سال 2023 کو ریکارڈ پر گرم ترین سال قرار دیا گیا ہے لیکن رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 کے 2023 کو عبور کرنے اور نیا گرم ترین سال بننے کا امکان ہے۔جنوری سے جولائی 2024 تک عالمی درجہ حرارت 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.27 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔