Tag Archives: جوش و جذبے

ملک بھر میں 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا



اسلام آباد (خلیج نیوز)ملک بھر میں 78واں یوم آزادی اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ تحریک پاکستان کے جذبے کے تحت کام کرتے ہوئے ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک کے امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کو سربز پرچموں اور برقی قمقموں سے روشن کیا گیا جبکہ قومی پرچم، پینٹنگز، بانیان پاکستان کے پورٹریٹس، پوسٹرز اور بینرز بھی جگہ جگہ نظر آئے۔دوسری جانب، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کیکیڈٹس نیمزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے کموڈور محمد خالد تقریب کے مہمان خصوصی تھے، پریڈ کمانڈر کے فرائض لیفٹیننٹ کمانڈر احمد حسن تمغہ بسالت نے سرانجام دیے۔ایک دستہ پاک بحریہ کے سیلرز، دوسرا پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل ہے، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس ہر سال 14اگست کو یہ ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔یوم آزادی کے سلسلے میں بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ مل کرعہد کریں ہم نیکسی سازش کا حصہ نہیں بننا، ہمیں مل کر پاکستان کو آگے لے جانا ہے۔نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ادھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، اس کے علاوہ انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کی سالمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام کے لیے دعا کی، انہوں نے شاعر مشرق علامہ محمداقبالکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، اس کے علاوہ مریم نواز شریف نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر پرچم کشائی کی۔