کراچی(خلیج نیوز)کراچی کے نجی اسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دے کر فرار ہوگئی، تاہم اسپتال عملے کے بروقت اقدام کی وجہ سے نومولود کی جان بچ گئی۔یہ واقعہ کھارادر میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا جس کے چیئرمین احمد چنائے نے بتایاکہ خاتون مبینہ طور پر اہل خانہ کے ہمراہ ڈرپ لگوانے اسپتال آئی تھی، خاتون واش روم کا کہہ کر گئی اور بچے کو جنم دیا۔احمد چنائے نے بتایا کہ بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون اسپتال سے بغیر اطلاع فرار ہوگئی، اسپتال عملے نے واش روم سے نومولود کو لا کر ابتدائی طبی امداد دی۔انہوں نے بتایا کہ نومولود کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے، خاتون کی تلاش کیلیے کھارادر تھانے کو مطلع کر دیا گیا۔