لاہور(خلیج نیوز)کوہاٹ ٹل بلاک کے رازگیر ون فارمیشن میں ایک ماہ کے دوران تیل و گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت ہوگیا ، تیل وگیس کی کمپنیز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط بھیج کر اہم ڈویلپمنٹ سے آگاہ کردیا۔اعلامیے کے مطابق رازگیر ون فارمیشن میں تیسرے کنویں سے یومیہ 153 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں سے یومیہ 17.9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔کوہاٹ ٹل بلاک کے تین کنوں سے سے مجموعی طور پر یومیہ 562 بیرل خام تیل ہورہا ہے، تین کنوں سے مجموعی طور پر یومیہ 54.3 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔