Tag Archives: ترسیلات زر

ایشیائی ترقیاتی بینک اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کو معیشت کا اہم ستون قرار دیدیا



اسلام آباد(خلیج نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے ترسیلات زر کو پاکستانی معیشت کا اہم ممکنہ ستون قرار دیتے ہوئے سمندرپار پاکستانیوں کی رغبت بڑھانے کیلئے اقدامات کی سفارش کردی۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ترسیلات زر سے متعلق بلاگ رپورٹ میں سمندرپار پاکستانیوں کو مزید ترغیبات دینے کی سفارش کرتے ہوئے معاشی بحرانوں، اتار چڑھاو کے دوران ترسیلات زر پر انحصار ممکن قرار دے دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانی ترسیلات زر قومی پیداوار کا 10فیصد کے مساوی ہیں، کورونا وباء میں ترسیلات زر 19.8فیصد اضافے سے 31.1ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ترسیلات زرغربت میں کمی اور زرمبادلہ بڑھانے کا کلیدی ذریعہ ہے، پالیسی اقدامات ترسیلات زر کو سرمایہ کاری میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

اے ڈی بی کے مطابق معیشت کی پیداواری صلاحیت، معاشی ترقی کی شرح میں اضافہ ہوگا، پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے، ترسیلات زر کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترسیلات زر کو انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم جیسے منصوبوں میں استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مالیاتی و معاشی پالیسوں کو ہم آہنگ کرکے مزید فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔اے ڈی بی رپورٹ میں ترسیلات زر کو بحرانوں میں ایک حفاظتی ڈھال اور پائیدار ترقی کا ممکنہ محرک قرار دے کر کہا گیا کہ ترسیلات زر کا سماجی تحفظ اور گھریلو اخرجات برقرار رکھنے میں اہم کردار ہے، 1990 کی دہائی اور 2007-08کے عالمی بحران میں پاکستان کو اس کا بہت فائدہ ہوا۔

یورپ میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر بڑا اضافہ



کراچی(خلیج نیوز)یورپی یونین کے ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر23.8فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2024میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 350.9ملین ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 23.8فیصد زیادہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں یورپی یونین میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم283.4ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زرمیں ماہانہ بنیادوں پر6.30فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جون میں یورپی یونین کے ممالک سے ترسیلات زر کاحجم 330.1ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی میں بڑھ کر350.9ملین ڈالر ہوگیا۔ واضح رہے کہ جولائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر47.6فیصد کی نموریکارڈ کی گئی ہے۔