Tag Archives: تاریخ

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان



اسلام آباد(خلیج نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس دہندگان کیلئے 30جون 2024تک کے مالی سال کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ائیر 2024کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ایف بی آر کے مطابق گوشوارے داخل نہ کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈیفالٹ کی صورت میں واجب الادا ٹیکس کے 0.1فیصد یومیہ جرمانہ ہوگا، فرد پر کم از کم جرمانہ ایک ہزار، دیگر کیٹگریز کیلئے 50ہزار روپے ہے۔بیرون ملک سفر، بینک بیلنس، پراپرٹی، گھر یا گاڑی رکھنے والوں کو گوشوارے جمع کرانے لازم ہے، تاجر دوست اسکیم میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں و دکانداروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔غیر رجسٹرڈ دکان پہلے ڈیفالٹ پر سات دن اور پھر 20دن کیلئے سیل کی جائے گی، دکاندار کو پہلے ڈیفالٹ پر پانچ کروڑ پھر ہر ڈیفالٹ پر 20کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔

بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کردی



پیرس(خلیج نیوز)بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کردی۔ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے ویمن ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئیں۔ ونیش ڈیڑھ سال تک مشکلات میں رہیں، بھارتی ریسلنگ فیڈریشن عہدیداروں پر ہراسانی کے الزامات کے بعد مظاہروں میں اہم کردار ادا کیا۔ونیش فٹ پاتھ پر بھی سوئیں، پولیس کے ڈنڈے کھائے، میڈلز گنگا میں بہانے کا ارادہ بھی بنایا، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھی ان پر وار کیے،گھٹنے کی انجری کا شکار بھی رہیں لیکن سب سے نکل کر دشوار گزار کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلے۔ونیش نے تمام تر رکاوٹوں کو پار کرکے اولمپکس میں جگہ بنائی اور اب بھارت کیلئے تاریخ رقم کردی۔