Tag Archives: بیرسٹر گوہر

ہم ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے، بیرسٹر گوہر



چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (خلیج نیوز) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم ایک چیز واضح کر رہے ہیں کہ ہم ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس ہر سیشن سے قبل بلاتے ہیں۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومتی قانون سازی کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ حکومت قانون سازی چھپا کر کر رہی ہے، ساری دنیا میں قانون سازی اس طرح چھپا کر نہیں کی جاتی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ایک چیز واضح کر رہے ہیں کہ ہر قسم کی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی نے پارٹی وابستگی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کروادیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے گائیڈ لائن مانگی تھی، سپریم کورٹ سے ایم این ایز کی وابستگی سے متعلق رہنمائی مانگی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سوال پر ہم نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا ہے۔ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کہا جائے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی وابستگی بتادی ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ایم این ایز کی وابستگی کو مانا جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے رولز خود ممبران اسمبلی کی وابستگی کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم نے خود اپنے ممبران کو ٹکٹ جاری کیے، الیکشن کمیشن کو وہی ماننا چاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جوائنٹ سیشن کے ایجنڈے کا ابھی کوئی علم نہیں ہے۔

ملک کی خوشحالی کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہے، بیرسٹر گوہر



اسلام آباد (خلیج نیوز)چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ملک کی خوش حالی اور استحکام کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہے۔پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پربیرسٹر گوہر خان نے اپنے پیغام میں دنیا بھر کے تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم ملک ہے جسے عظیم تر بنانا ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اس خوشی میں ہم سب شریک ہیں، پاکستان زندہ باد۔

بہتر ہے شہباز شریف شیخ حسینہ کو فون کر کے راستہ پوچھ لیں، بیرسٹر گوہر



اسلام آباد (خلیج نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شہباز شریف کو شیخ حسینہ واجد سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہے وزیر اعظم بنگلادیش کی وزیر اعظم کو فون کر کے راستہ پوچھ لیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کا نظریہ نہیں بھولے، کل آپ نے عوام کا جم غفیر دیکھ لیا۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو عدالت میں چیلنج کریں گے، مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو چار درخواستیں دیں، جس وقت کاغذات نامزدگی فائل کر لیے تو سازش کے تحت نشان لے لیا۔انہوں نے کہا کہ ہروانے کی کوشش کی لیکن دو تہائی اکثریت سے جیتے، سپریم کورٹ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، یہ پارلیمنٹ سپریم ضرور ہے لیکن تشریح کا اختیار سپریم کورٹ کو ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اس قانون سازی کے ذریعے عدالت کے فیصلے کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اپنے آئین کو دیکھیں، یہ پ کس کے کہنے پر قانون سازی کر رہے ہیں، یہ بل آئین اور قانون کے خلاف ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اگر آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ چکے ہوتے تو یہ قانون سازی نہ کرتے، کیا کسی رکن کو حق ہے کہ ایسا قانون پیش کرے جو آئین کے خلاف ہو؟ اپوزیشن کو تو آپ وقت نہیں دیتے، حکومتی ارکان سے بل کا پوچھ لیں ان کو بھی کچھ نہیں پتہ۔انہوںنے کہاکہ اسپیکر سے مطالبہ ہے ہمارے جبری گمشدہ ارکان سے متعلق خصوصی کمیٹی بنائیں، ہمارا رکن اسمبلی گھر جانا چاہتا تھا نہیں جاسکا، پارلیمنٹ لاجز میں انتقال ہوا، ہمارے رکن اسمبلی کی موت پارلیمنٹ لاجز میں کیوں ہوئی وہ گھر کیوں نہ جاسکا۔

بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی دعوت



اسلام آبا د(خلیج نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی دعوت دے دی۔ منگل کو شیر افضل مروت سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں۔انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے، انکا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں، یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے۔شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جواب کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔