Tag Archives: بیرسٹر سیف

گارنٹی دیتے ہیں اسلام آباد میں جلسے سے امن خراب نہیں ہوگا: بیرسٹر سیف



اسلام آباد(خلیج نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گارنٹی دیتے ہیں اسلام آباد میں جلسے سے امن خراب نہیں ہوگا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خدشہ ہے اسلام آباد میں انتظامیہ پی ٹی آئی کا جلسہ کرنے میں خلل پیدا کرسکتی ہے، ہم جب بھی جلسہ کرتے ہیں انتظامیہ سے اجازت لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم گارنٹی دیتے ہیں جلسے کی وجہ سے امن وامان کا ماحول خراب نہیں ہو گا،کوشش کریں گے ہماری طرف سے قانون کی پامالی نہ ہواور تمام معاملات پرامن طریفے سے مکمل ہو جائیں۔بیرسٹر سیف کا خیبر پختونخوا میں پارٹی اختلافات کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ شکایات کی گئیں کہ پختونخوا کے کچھ محکموں میں کرپشن ہورہی ہے ، کچھ لوگوں نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے مل کر کرپشن کی شکایات کیں، بانی پی ٹی آئی کو پریس کانفرنس کے ذریعے پیغام دینے کا کہا، عاطف خان ، اسد قیصر سمیت دو لوگ ہی تھے جو بانی پی ٹی آئی سے ملے، عمران خان نے کہا ہے کہ میری طرف سے کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے شکیل خان کو برطرفی کی سمری گورنر کو بھیجی، تحقیقاتی کمیٹی نے شکیل خان کو موردالزام ٹھہرایا، کمیٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر بنائی گئی ، کمیٹی نے دو ہفتوں کے دوران متعدد افراد کے بیانات لیے، کمیٹی کی سفارشات پر ہی کارروائی آگے بڑھائی گئی، کمیٹی نے کہا شکیل خان کے خلاف جو شکایات تھیں،وہ اس میں ملوث پائے گئے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسا تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں ، برطرفی سے قبل ہی شکیل خان نے استعفیٰ دیا، شکیل خان نے اسی تناطر میں پریس کانفرنس کی اور تحفظات کا اظہار کیا۔بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے ہی لوگ پارٹی فیصلوں پر میڈیا میں جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہامصدق عباسی سے کہیں دلیری سے کھڑے رہیں۔

مریم نواز جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں: بیرسٹر سیف



پشاور(خلیج نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ لمبی لمبی پھینکنے میں مینڈیٹ چور وزیر اعلیٰ پنجاب آج بھی پہلے نمبر پر ہے، فارم 47 پر بنی حکومت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی طرز حکمرانی کے دعوے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور جعلی حکومت کو مذہبی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، پہلے اصلی مینڈیٹ کی حکومت قائم کریں پھر ایسے دعوے کریں، چوری کے مینڈیٹ سے حکومت بنانے والوں کو تھوڑی بھی شرم نہیں آتی، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا دور انصاف پر مبنی تھا، آج پنجاب میں ناانصافی کا بول بالا ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کے ہاتھ مظلوموں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر سیدھی سیدھی گولیاں چلائی گئی تھیں، شریف خاندان کے پیٹ کرپشن سے بھرے پڑے ہیں۔

ملک کا نام ارشد ندیم نے روشن کیا اور کریڈٹ لینے سیاسی اداکار پہنچ گئے، بیرسٹر سیف



پشاور (خلیج نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ملک کا نام ارشد ندیم نے روشن کیا اور کریڈٹ لینے سیاسی اداکار پہنچ گئے۔بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے اولمپکس تیاری کے لیے ارشد ندیم کو ایک روپیہ نہیں دیا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ نوجوان ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا سکتے ہیں بشرطیکہ حکمران مخلص ہوں۔

شریف خاندان شیخ حسینہ کے روش پر چل رہا ہے انجام بھی وہی ہوگا، بیرسٹر سیف



پشاور(خلیج نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے اور یہ خاندان شیخ حسینہ کے روش پر چل رہا ہے انجام بھی وہی ہوگا۔اپنے بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرنے سے مینڈیٹ چور حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی لہٰذا سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ یہ قانون بدنیتی پر مبنی ہے اور مفاد عامہ کے خلاف ہے، ایسی ہی اقدامات کے نتیجے میں حسینہ واجد کا دھڑن تختہ ہوگیا۔

الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے جعلی حکومت اداروں کو لڑانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے جعلی حکومت اداروں کو لڑانے کی کوشش کر رہی ہے، قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایک دن میں قانون پاس کرنا آئین وقانون کے ساتھ مذاق ہے۔ فسطائیت کا انجام شریف خاندان کے لیے خوفناک ثابت ہوگا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک بچانے والی پارٹی اس وقت صرف تحریک انصاف ہے اور عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی ملک کو موجودہ دلدل سے نکال سکتی ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ مینڈیٹ چور وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور الیکشن ترمیمی ایکٹ کا مقصد پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں سے محروم رکھنے کی ناکام کوشش ہے، مینڈیٹ چور سرکار کو علم ہونا چاہیے کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔

صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، بیرسٹر سیف



پشاور(خلیج نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، بنگلادیش کا واقعہ جعلی حکومت کے لیے ایک ٹریلر ہے، شیخ حسینہ واجد کی طرح شریف خاندان بھی تیاری کریں۔اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوابی جلسے نے مخالفین کے اوسان خطا کیے ہیں، جلسے نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے جعلی حکومت کو آخری وارننگ دی۔بیرسٹر سیف نے نے کہا کہ جعلی حکومت سوچ لے یہ مجمع اسلام ا?باد کا رخ کر لے تو کیا ہوگا، صوابی سے اسلام آباد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے، جعلی حکومت کے نمائندوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اس عوامی طوفان کی لہریں اسلام آباد کے ایوانوں سے ٹکرائیں گی جس سے جعلی سلطنت فاش فاش ہوگی۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کا واقعہ جعلی حکومت کے لئے ایک ٹریلر ہے، شیخ حسینہ واجد کی طرح شریف خاندان بھی تیاری کریں، پی ٹی آئی صوابی جلسے نے مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے پر مہر تصدیق ثبت کردی، پاکستانی عوام نے فیصلہ دے دیا کہ وہ اب بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، اس عوامی طوفان کی لہریں اسلام آباد کی ایوانوں سے ٹکرائیں گی جس سے جعلی سلطنت فاش فاش ہوگی، شریف خاندان ایک بار پھر لندن بھاگنے کی تیاری کر لیں۔