Tag Archives: بیرسٹرسیف

دشمن جتنی شمعیں بجھائیں گے ہم اتنی روشن کریں گے،بیرسٹرسیف



پشاور(خلیج نیوز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف اور معاون خصوصی برائے انڈسٹریز عبدالکریم تورڈھیر نے سوات باغ ڈھیرئی میں ایک نجی آئی وائی آئی لگژری ہوٹل کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی ایم پی اے محمد نعیم،ایم این اے سہیل سلطان نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے بریفنگ میں کہا کہ مذکورہ ہوٹل ٹینٹس اور کنکریٹ پر مشتمل ہے جس کی ٹوٹل لاگت 70 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس طرح تعمیر و ترقی کا ہر ایک قدم ہمارا قومی اور دینی فریضہ ہے ،میں انویسٹرز اور بورڈ آف انویسٹر ٹریڈ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ان مشکل حالات میں سوات میں آئی وائی آئی جیسا منفرد ہوٹل تعمیر کیا، متین خان جیسے انویسٹرز ہمارے ہیرو ہیں کیونکہ پاکستان سے برین ڈرین اور مال و دولت کی ترسیل ہو رہی ہے تو انویسٹرز کا اپنے ملک کے مستقبل پر پورا یقین ہے جس کی مثال کروڑوں روپے کی آئی وائی آئی انویسٹمنٹ ہے جس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ دشمن جتنی شمعیں بجھائیں گے ہم اتنی شعمیں روشن کریں گے، ہماری سرزمین پر وزیرستان سے لے کر سوات تک مشکل وقت آیا لیکن اللہ نے ہمارے لوگوں کو اندھیروں سے نکالنے کا ہنر سکھایا، میں یقین دلاتا ہوں کہ حکومت کی سپورٹ سوات کے عوام کے ساتھ ہے ،ہم پاکستان اور دنیا بھر کے سیاح یہاں لائینگے۔

معاون خصوصی برائے انڈسٹریز عبدالکریم تورڈھیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل انڈسٹری میں تقریبا 70 کروڑ روپے کی یہ سرمایہ کاری خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی کوششوں سے ممکن ہوئی۔سوات میں سیاحت کے فروغ،اور پر فضا مقام پر تمام تر آسائشوں سے لیس اس منصوبے کی تکمیل کے تمام مراحل میں سرمایہ کار گروپ کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا بھرپور تعاون فراہم رہا،سوات میں یہ سیاحوں اور مہمانوں کی آمد اور قیام کیلئے جدید اور اعلیٰ معیار کی سہولیات سے لیس منصوبہ ہوگا،یہ منصوبہ سوات کے حسین علاقے میں ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت کے فروغ کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے،کروڑوں روپے کی اس سرمایہ کاری کو سوات لانے پر بورڈ آف انوسٹمنٹ داد کی مستحق ہے، ہم انوسٹرز کو یہاں پر سرمایہ کاری کرنے کیلئے خوش آمدید کہتے ہیں۔معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جارہا ہے،بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام مراحل میں معاونت دے رہے ہیں،صوبائی حکومت کا ویژن ہے کہ معاشی ترقی کیلئے اپنے وسائل کو فروغ دیا جائے۔ صوبے کے اہم اقتصادی شعبوں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں،سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری ہمارے صوبے کے بڑے معاشی ذرائع ہیں،اس اہم شعبے کی ترقی اور استحکام پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

بغض عمران میں جعلی حکومت نے انٹرنیٹ کا بھی ستیاناس کر دیا ہے، بیرسٹرسیف



پشاور(خلیج نیوز)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بغض عمران میں جعلی حکومت نے انٹرنیٹ کا بھی ستیاناس کر دیا ہے جس کے باعث آئی ٹی شعبے سے وابستہ بزنس کمیونٹی کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے مگر جعلی حکمرانوں کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے اور اگر انہیں کو ئی فکر ہے تو وہ صرف اپنے جعلی اقتدار کو بچانے کی فکر ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ انٹر نیٹ سروس میں رکاوٹ کی وجہ سے پاکستان کے تجارتی اور کاروباری طبقے انتہائی پریشان ہیں اور انہیں اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے ۔ ایسے حالات میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے اور نہ ہی جعلی حکومت کو عوام کے مسائل کے حل کرنے اور ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کا کو ئی احساس ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ عوام کو اس وقت کئی ایک بحرانوں کا سامنا ہے مگر مینڈیٹ چور حکومت کی کانوں پر جو تک نہیں رینگتی۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ انٹرنیٹ کے بارے میں درباری وزراء کے بیانات میں بھی مماثلت نہیں ہے جو اس بات کو ثبوت ہے کہ جعلی حکمران طبقہ اس معاملہ میں جھوٹ بول رہا ہے ۔ جعلی حکومت کا ایک وزیر کہتا ہے کہ فائر وال لگی ہے جب کہ دوسرا کہتا ہے کہ فائر وال نہیں لگی ہے۔ اسی طرح ایک وزیر کا بیان آتا ہے کہ زیر سمندر کیبل کٹ گئی ہے اور دوسرا کچھ اور کہتا ہے اس حوالے سے شعبہ آئی ٹی کی وفاقی وزیر شنزہ فاطمہ حماقت کی انتہا کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ انٹر نیٹ وی پی این کے باعث سست ہوا ہے حالانکہ نیٹ ٹھیک ہو تو کسی کا دماغ خراب ہے کہ وی پی این لگائے ۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکمران اپنے اقتدار کے نشے میں ہیں اور ان پٹواریوں سے ایسے ہی بیانات کی توقع کی جاسکتی ہے۔

چیف جسٹس کی توسیع کیلئے آئین میں ترمیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہوگا، بیرسٹرسیف



پشاور(خلیج نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق میںاقتدار پربراجمان جعلی حکومت اعلیٰ عدلیہ کی آزادی چھیننے کی ناکام کوشش کررہی ہے ،چیف جسٹس کی توسیع کے لئے آئین میں ترمیم کرنا سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف ہوگا ۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس غیر آئینی اقدام کے ملک میںبھیانک نتائج سامنے آئیں گے جن سے بچنے کیلئے چیف جسٹس کو خود توسیع سے انکار کردینا چاہئے تاکہ آئینی اصولوں کی خلاف ورزی نہ ہو۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فی الوقت سپریم کورٹ نے جوفیصلے کیے ہیں ان پر عمل درآمد رکوانے کے لئے آئینی ترمیم کی کوشش کی جارہی ہے ،مینڈیٹ چور حکمرانوں کے اس غیر آئینی اقدام کا واحد مقصد اپنی حکومت بچا نے کی تگ و دو کرناہے ۔

9 مئی کا الزام دیتے ،شواہد عدالتوں میں پیش نہیں کئے جاتے،بیرسٹرسیف



پشاور(خلیج نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ 9 مئی کا الزام دیتے ہیں لیکن شواہد عدالتوں میں پیش نہیں کئے جاتے،خواتین اور ورکرز حراست میں ہیں انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے،عمران خان نے بھی کہا ہے کہ ویڈیو ثبوت سامنے لائے جائیں، شکیل احمد خان ہمارے پرانے قربانی دینے والے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے رہنما ہیں،چند معاملات کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دیدیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایک سال سے کئی لوگ جسمانی ریمانڈ پر ہیں جوڈیشل ریمانڈ بھی نہیں کیا گیا۔ وفاق اور پنجاب کا مینڈیٹ چور ٹولہ 9 مئی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہیں الزام سے جرم ثابت نہیں ہوتا۔ 9 مئی کے ملزمان عدالت میں پیش کریں اور اگر جرم ثابت ہو توجو سزا ہو وہ دی جائے۔ جعلی حکومت اپنے غیر آئینی اقتدار کو بڑھاوا دینے کیلئے یہ سب کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج لڑرہے ہیں۔ہمیں فوج سے لڑوانے کی کوشش کی جارہی کہ دونوں ایک دوسرے کیخلاف بیان دیں۔ شکیل احمد خان ہمارے پرانے قربانی دینے والے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے رہنما ہیں۔ چند معاملات کی وجہ سے انہوں نے استعفی دیدیا۔ عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی قائم کی گئی جس کو حکومت پر کرپشن کے الزام کی چھان بین کیلئے ٹاسک دیا گیا ہے جس کے ممبران میں شاہ فرمان اور قاضی انور شامل ہیں۔ شکیل خان سے متعلق کیس کچھ عرصہ قبل سامنے آیا اور دو ہفتوں تک اس پر کارروائی کی گئی۔ تمام افراد کے بیانات قلمبند کئے گئے اور رپورٹ تیار کرکے سفارشات وزیر اعلیٰ کو دیدیں۔ رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعلیٰ نے گورنر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری ارسال کردی۔ شکیل احمد کو ہٹانے کی سمری پہلے گئی اور استعفی بعد میں آیا۔ عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی پر کرپشن کام الزام لگے تو یہ کمیٹی اس کی چھان بین کریگی۔ کسی کے بارے میں بھی الزام لگے گا تو یہی کمیٹی کام کریگی۔

عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں عوامی منصوبوں پر عمل ہورہاہے، بیرسٹرسیف



پشاور(خلیج نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیا ہے، عوامی وزیر اعلیٰ نے صوبے میں تعلیم کارڈ کا اجراء کردیا ہے، ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کررہے ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں مشیر اطلاعات کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج اور ادویات دی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب پنجاب اور وفاق میں مینڈیٹ چوروں کا ٹولہ صرف ٹک ٹاک اور گانا بنانے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور سرکار، پٹوارویوں،جیلوں کے سپریٹنڈنٹ اور تھانہ داروں کے تبادلے کرر رہی ہے جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں مریض رل رہے ہیں، لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور ٹولہ عوام کو بھول کر جیولن تھرو کے کوچ بننے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

کچھ سیاست دان اپنے مفاد کے لئے پورا نظام برباد کردیتے ہیں ،بیرسٹرسیف



پشاور(خلیج نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کچھ سیاست دان اپنے مفاد کے لئے پورا نظام برباد کردیتے ہیں ، الیکشن ایکٹ میں ترامیم سے آئین کی توہین کی گئی۔سینیٹ ،قومی اسمبلی اور کمیٹیوں سے زبردستی قانون پاس کروایا گیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو روکنے کے لئے قانون پاس کیا گیا ، الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئین کے متن اور روح کے خلاف ہے ، سابق چیئرمین مشروط معافی اس صورت میں مانگیں گے جب ہمارے خلاف کچھ ثابت ہو جائے۔

انکاکہنا تھا سپریم کورٹ کا فیصلہ روکنے کے لئے قانون بنایا گیا،پی ٹی آئی نے اس عمل کو چیلنج کرلیا ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ایک بار پھر غیرقانونی رویہ اختیار کیا جارہا ہے، پنجاب میں ہمارے ایم این ایز گرفتار کیے جارہے ہیں، ایم این ایز کو اس لئے گرفتار کیا جارہا ہے تاکہ وہ پی ٹی آئی سے اپنا تعلق ظاہر نہ کریں،انکاکہنا تھا کہ وزیراعلی نے دو دن قبل اسٹریٹ کرائمز پر پولیس سے بات کی، خیبرپختونخوا میں جرائم کی شرح دیگر صوبوں سے کم ہے، پولیس نظام میں کمزوریاں ہوتی ہیں، کچھ کوتاہیاں ہیں لیکن یہ حل ہوجائیں گی، سی ٹی ڈی کو 3 ارب روپے سے زیادہ فنڈز جاری کیے، مشیراطلاعات کاکہنا تھا کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارک باد، پیش کرتے ہیں،ملک کا جمہوری نظام ہر پاکستانوں کو صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع دیتا ہے۔