کراچی(خلیج نیوز)خسارے کی شکار پاکستان ریلوے نے نو ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کے لیے بولیاں طلب کرلی ہیں۔پاکستان ریلویز کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت نو ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کو آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ریلوے نے خسارے میں چلنے والی 22 مسافر ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم، ان کی آئوٹ سورسنگ کامیاب نہ ہوسکی، ریلوے نے 22 ٹرینوں کے نام منسوخ کرکے نئی 9 ٹرینوں کے نام جاری کردیے۔ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، بہاء الدین زکریا ایکسپریس، مہر ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، چناب ایکسپریس، مہران ایکسپریس کے علاوہ موہنجو دڑو پسنجر ٹرین اور راولپنڈی مسافر ٹرین ان ٹرینوں میں شامل ہیں جنہیں آئوٹ سورس کیا جا رہا ہے۔پاکستان ریلویز کے مطابق بولی کا انعقاد PPRA رولز کے سنگل اسٹیج ٹو لفافہ طریقہ کار کے ذریعے کیا جائے گا، تکنیکی بولیاں کمیٹی ہیڈ کوارٹر آفس میں 19 ستمبر 2024 کو صبح 11:00 بجے جمع کرائی جائیں گی۔پاکستان ریلویز کے مطابق آنے والی بولیاں 19 ستمبر 11 بج کر 30 پر کھولی جائیں گی۔
Tag Archives: بولیاں
بڑی پیش رفت ، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 3مئی تک بولیاں طلب
کراچی(خلیج نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلیں ، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دیناچاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب کرلی گئیں ، نجکاری حکام نے کہا ہے کہ بولیاں 3مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔حکام نے کہاکہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کے نقصانات،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردیے گئے ہیں، وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دیناچاہتی ہے۔نجکاری حکام نے کہا کہ پی آئی اے کے51فیصدشیئرزنجی تحویل میں دیئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کے 49 فیصد شیئرزحکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے۔حکام کے مطابق پی آئی اے کے اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔