Tag Archives: بنگلادیش

قتل کا مقدمہ : شکیب کو پاکستان سے واپس بنگلادیش بلائے جانے کا امکان



ڈھاکہ (خلیج نیوز)بنگلا دیش کے کرکٹر شکیب الحسن پر قتل کے مقدمے اور ان کے حوالے سے کرکٹ بورڈ کو لیگل نوٹس بھجوائے جانے کے بعد آل راؤنڈر کے لیے مشکلات مزید بڑھنے لگی ہیں۔شکیب الحسن کو ڈھاکا میں فیکٹری ملازم کے قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، قتل کے مقدمے پر وکیل محمود عالم نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو لیگل نوٹس بھجوایا ہے۔وکیل کی جانب سے بی سی بی کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شکیب الحسن کو تحقیقات کے لیے واپس بنگلادیش بلایا جائے۔یار ہے کہ شکیب الحسن اس وقت پاکستان میں ٹیسٹ سیریز میں شرکت کررہے ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پنڈی میں جاری ہے۔قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد شکیب کو پاکستان سے واپس بنگلا دیش بلائے جانے کا امکان ہے۔

صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ فاروق احمد کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی موصول ہوگئی، کرکٹر کے خلاف بورڈ کو بھیجا گیا لیگل نوٹس ابھی موصول نہیں ہوا۔ فاروق احمد کا کہنا ہے کہ شکیب الحسن کو واپس بلانے کا فیصلہ پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد کیا جائے گا، ایف آئی آر کے مطابق تحقیقات ہوں گی اور کیس کو کسی ایک ڈائریکشن میں لے جایا جائے گا۔صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ابھی پہلا ٹیسٹ میچ چل رہا ہے اور اس وقت کوئی فیصلہ لینے کا نہیں سوچا، کنٹریکٹ کے مطابق شکیب اور بورڈ کے درمیان تعلق کھلاڑی اور ملازم کا ہے، ابھی شکیب کو میچ کے دوران نکال نہیں سکتے۔انہوں نے کہا کہ پہلے میچ کے بعد دوسرے میچ میں کافی دن ہیں اور اس دوران ہم کوئی فیصلہ کرنے کیبارے میں سوچیں گے کہ کیا ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ بنگلا دیش کے اسٹار کرکٹ آل راؤنڈر عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی ہیں۔

اسلام آباد پہلی بار آیا ہوں، یہاں سہولتیں اچھی ہیں، بنگلادیش کے کرکٹر مشفیق الرحیم



اسلام آباد (خلیج نیوز)بنگلادیش کے کرکٹر مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد پہلی بار آیا ہوں، خوبصورت ہے اور یہاں سہولتیں بھی اچھی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشفیق الرحیم نے کہا کہ پاکستان شاہینز بہت اچھا کھیلی، خصوصاً عمر امین کی بیٹنگ بہت اچھی رہی، نسیم شاہ اور محمد علی کی کارکردگی بھی اچھی رہی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نوجوان کھلاڑی ہیں جنہیں یقینا سیکھنے کا موقع ملا ہو گا، ہمارے دو ٹیسٹ میچز ہیں اس اسکواڈ کے کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہو گا۔مشفیق الرحیم نے کہا کہ بارش کے باعث ہمیں پہلیدو روز پریکٹس کا موقع نہیں ملا، نیٹ سیشن ہوا تھا، انگلی کی تکلیف کے سبب دوسری اننگز میں بیٹنگ نہیں کر سکا لیکن پہلا ٹیسٹ کھیلوں گا۔

بنگلادیش میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں نامور اداکار اور ان کے پروڈیوسر والد قتل



ڈھاکہ(خلیج نیوز بنگلا دیش کے نامور اداکار شانتو خان اور ان کے والد و پروڈکشن ہاؤس کے مالک، پروڈیوسر و ہدایتکار سلیم خان کو مشتعل ہجوم نے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار اور ان کے والد ہنگامہ آرائی کی زد میں آگئے اور اس دوران مشتعل ہجوم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔اداکار شانتو خان اور ان کے والد کو چاند پور کے علاقے میں تشد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہوگئی۔بنگلا دیشی سنیما سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات نے افسوسناک خبر پر صدمے کا اظہار بھی کیا ہے۔یاد رہے کہ پروڈیوسر و ہدایتکار سیلم خان بنگلا دیش کے پہلے صدر مجیب الرحمٰن کی زندگی پر بننے والی فلم کے پروڈیوسر بھی تھے۔