Tag Archives: بشریٰ بی بی

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان لڑ رہی ہیں، طلال چوہدری



اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ جلسے جلوس، دھرنے اور لانگ مارچ بلیک میلنگ کے لیے کرتے ہیں، یہ انقلاب نہیں اقتدار چاہتے ہیں، جہاں لوٹ مار ہو، بشریٰ بی بی اور علیمہ خان لڑ رہی ہیں۔اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ روز نئی تاریخ دیتے ہیں، جلسہ منسوخ کرتے ہیں، پھر نئی تاریخ دیتے ہیں، جب سے نیٹ ورک پکڑا گیا، تب سے فیصلہ سازی ختم ہو چکی، فیصلے کرنے والا اور مشورے دینے والا کوئی اور تھا۔طلال چوہدری نے کہا کہ ان سے کوئی فیصلہ نہیں ہو رہا، ان کو کچھ سمجھ نہیں آرہی، سازش کر سکتے ہیں، یہ انقلاب نہیں لا سکتے، کے پی میں ترقیاتی کاموں کے نہیں، لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کیے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جس نے لوٹ مار کی اس کو بانی پی ٹی آئی نے اپنا دوست بنایا، یہ اختلافات اس لیے ہیں کیونکہ نظریہ نہیں، صرف اقتدار چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بچانے پر توجہ ہے، لوگوں کی زندگی بہتر کرنے پر توجہ نہیں دیں گے تو انقلاب کیا کچھ نہیں لا سکتے۔

اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کیلئے نئے 3 افسران تعینات



راولپنڈی(خلیج نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیلئے نئے 3جیل افسران تعینات کر دئیے گئے۔خاتون آفیسر سمیت تینوں افسران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بیرکس سے عدالت میں پیش کرنے سمیت دیگر فرائض سر انجام دیں گے۔محکمہ جیل خانہ جات کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق گریڈ 17کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امیر شاہ کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974کی شق 9کے تحت کی گئی۔گریڈ 17کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا، اسی طرح بشریٰ بی بی کیلئے گریڈ 16کی خاتون آفیسر زیب النسا کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کی تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تینوں افسران نے فوری طور پر نئے تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔علاوہ ازیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے رات گئے اڈیالا جیل کا دورہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کی بیرک پر مامور جیل عملے سے بات چیت کی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے جیل حکام سے قیدیوں، زیر سماعت مقدمات، جیل میں انٹرنیٹ، وائی فائی، موبائل فون سروس اور دیگر آلات سے متعلق بریفنگ لی۔

بشریٰ بی بی ،فیض حمید کی پی ٹی آئی کے فیصلوں میں قطعاً کوئی مداخلت نہیں تھی’ مسرت جمشید چیمہ



لاہور(خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور فیض حمید کی پی ٹی آئی کے فیصلوں میں قطعاً کوئی مداخلت نہیں تھی ، بشریٰ بی بی نے کبھی بھی براہ راست پارٹی معاملات میں کسی رہنما سے کوئی بات کی اور نہ کسی کو کوئی احکامات دئیے ۔ ایک انٹر ویو میںمسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میرے پاس بانی چیئرمین کے ترجمان کا عہدہ بھی تھا لیکن انہوںنے کبھی بھی مجھے فیض حمید سے رابطے کے لئے نہیں کہا،صرف ایک مفروضے پر بات کی جارہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے کبھی بھی پارٹی معاملات میں مداخلت نہیں کی، میاں بیوی اپنے کمرے میں کیا بات کرتے ہیں ، مجھ سمیت کسی کا اس پر نہیں سوچنا چاہیے ، اگر میاں بیوی اپنے کمرے میں سیاست پر بات کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ پارٹی میں مداخلت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سیدھی بات کرتے ہیں ، ہم تو آج بھی تقاضہ کر رہے ہیں 9مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کرائیں ۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو 9 مئی کے 12 مقدمات میں ڈسچارج کردیا



اسلام آباد (خلیج نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات میں عدالت نے ڈسچارج کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران 9 مئی کے مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ بشریٰ بی بی کی جانب سے سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں 9 مئی کے واقعات پر 12 مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔

عمران خان، بشریٰ بی بی کی سہولتکاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار



اسلام آباد (خلیج نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری اور پیغام رسانی کے الزام میں جیل کے مزید 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے سہولت کاری میں ملوث 2 خواتین سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا، تحویل میں لیے گئے ملازمین میں 2 لیڈی وارڈنز، سوئیپرز اور کیمرا سیکیورٹی چیکنگ پر تعینات اہلکار شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے ملازمین کے زیر استعمال موبائل فون بھی ضبط کرلیے گئے، جیل کا لیڈی اسٹاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے سہولت کاری میں ملوث رہا ہے، 14 اگست سے اب تک سہولت کاری میں 13 افراد تحویل میں لیے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ اڈیالہ جیل میں اسیر عمران خان کی گزشتہ روز کے ناشتہ کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ، گزشتہ روز عمران خان نے ناشتے میں تخم ملنگا، گوندکتیراملاچقندر کا جوس، 2 دیسی انڈوں کا آملیٹ کھایا، بانی پی ٹی آئی کو تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کھانا تیار کرنے کے لیے دو مشقتی دیے گئے جو ماہر کک ہیں

نیب نے عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا



اسلام آباد(خلیج نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب )نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنس تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے دائر کیا جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے دائر نیا توشہ خانہ ریفرنس کا رجسٹرار احتساب عدالت جائزہ لیں گے، اعتراضات دور کرنے کے بعدریفرنس احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج کو بھجوایا جائے گا جس کے بعد ایڈمنسٹریٹو جج ریفرنس پرخود یا کسی دوسری احتساب عدالت کومنتقل کرنے کافیصلہ کریں گے۔ایڈمنسٹریٹو جج ناصرجاوید رانا پہلے ہی 190ملین پانڈریفرنس پرسماعت کررہے ہیں۔نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی تھی اور دونوں کو 13جولائی کوگرفتارکیا گیا تھا جبکہ دونوں تفتیش کیلئے37دن نیب کی تحویل میں رہے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نیب کی جانب سے سوال نامہ بھی فراہم کیا گیا تھا اور دونوں ملزمان نے سوال نامے کے جوابات نیب کو جمع کرا دئیے تھے جس کے بعد تفتیش مکمل ہونے پر 19اگست کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جوڈیشل کردیا گیا تھا۔

نیا توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور بشری بی بی کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور



اسلام آباد (خلیج نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پائونڈز ریفرنس پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈکے بعد پیش کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی اور موقف اختیار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش ہوگئے ہیں اور اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا بیان تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے جبکہ بشری بی بی نے بھی تحریری بیان نیب ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل میں رکھنے کا حکم دیا،دونوں ملزمان کو 2ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

بشریٰ بی بی 9مئی مقدمات میں قصور وار قرار



راولپنڈی(خلیج نیوز)تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو پولیس نے 9مئی مقدمات میں قصوروار قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے 12مقدمات میں بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کیلئے درخواست دے دی جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس درخواست پر بشریٰ بی بی کو (آج)ہفتہ کو طلب کرلیا۔عدالت نے نیب کی انوسٹی گیشن ٹیم کو بشریٰ بی بی کوآج ہفتہ صبح 8بجے عدالت پیش حکم دیا۔ جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے عدالت (آج)ہفتہ کو فیصلہ کرے گی۔پولیس کے مطابق بشریٰ بی بی سے سانحہ نو مئی کیسوں میں ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے جس میں وہ قصور پائی گئی، بارہ تھانوں کی پولیس کی درخواستوں کی سماعت عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔

بشریٰ بی بی کو تحریک انصاف منحرف راہنماں صداقت عباسی ، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ کے بیانات پر ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔عدالت نے پولیس سے ابتدائی تفتیش رپورٹ اور ملزمہ کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مانگ لیے، بشریٰ بی بی کو جی ایچ کیو ، گیٹ 4 ،ارمی میوزیم پر حملہ کیسوں میں نامزد کیا گیا۔ پولیس نے بشری بی بی کو مری روڈ حساس ادارے کے دفتر پر حملے، میٹرو اسٹیشن جلانے، صدر میں حساس عمارت جلانے کیس میں بھی نامزد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بشریٰ بی بی کو مری روڈ، ٹیکسلا، حضرو اٹک میں میں بھی گھیرائو جلا ئوتوڑ پھوڑ کیسوں میں نامزد کیا گیا ہے۔

نیا توشہ خانہ کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مزید 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور



اسلام آباد (خلیج نیوز)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت کے دوران مزید 11 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی۔بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔اس موقع پر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے مزید 11 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے اگلی سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔