Tag Archives: بحران

ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے اہم پیشرفت



لاہور( خلیج نیوز)ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اورآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے تیزی سے اقدامات جاری ہیں۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے 29 جون کو رحیم یارخان میں گیس کے ذخائر کی نشاندہی کی تھی اسی طرح ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ تیل وگیس کی تلاش و پیداواری کمپنی ہے جس کی تلاش کی کامیابی کا تناسب 70فیصد ہے۔ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کی یہ دریافت ایسٹ بلاک میں لگاتار دوسری اہم کامیابی ہے جبکہ ضلع چاغی میں گیس کی دریافت بھی اس کا سنہری باب ہے، گیس کے یہ ذخائرپنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں تقریبا دو ہزارمیٹرکی گہرائی میں پائے گئے ہیں۔معاشی ماہرین کے مطابق ایسے منصوبے نہ صرف ملکی معیشت کومضبوط کریں گے بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں مددگار ثابت ہونگے، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوششوں کے ذریعے محفوظ اور مضبوط پاکستان کے قیام کے عزم کا ثبوت دیا ہے۔

ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے



اسلام آباد (خلیج نیوز)ملک میں جاری پاسپورٹ بحران پر قابو پانے کے لیے پرنٹنگ کا عمل 24 گھنٹے کیا جا رہا ہے۔شہریوں کو پاسپورٹ فراہمی کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے پاسپورٹ حکام نے ہنگامی اقدامات پر عمل شروع کردیا ہے اور یوم آزادی کے روز بھی پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا عمل جاری ہے۔ڈی جی پاسپورٹس نے عملے کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کام کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ڈی جی پاسپورٹس خود بھی دفتر پہنچے اور پروڈکشن عملے کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

انہوں نے چھٹی کے باوجود شہریوں کے لیے کام کرنے پر ملازمین کی محنت کو سراہا۔ اس موقع پر ملازمین کے اعزاز میں کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ خواہش ہے قومی پاسپورٹ کو دنیا میں باوقار مقام پر رکھا جائے۔شہریوں کے پاسپورٹ کا بروقت اور باوقار اجرا اولین ترجیح ہے۔ ہنگامی بنیادوں پر پروڈکشن کرنے سے پاسپورٹ کے اجرا میں تیزی آئی ہے۔ پاسپورٹ بیک لاگ زیرو پر لانے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں۔ ہنگامی اقدامات کے اثرات شہری چند روز میں محسوس کریں گے۔