راولپنڈی (خلیج نیوز)اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، جیل میں انکی سکیورٹی اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ایک انگریزی اخبار روزانہ دیا جاتا ہے اور ان کے پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں، انہیں ورزش کیلئے مشین اور واک کیلئے جگہ بھی دستیاب ہے۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں۔ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے سیل میں گٹر کھلا ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی کی خبروں میں بھی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں دو دفعہ فیملی، وکلائ اور سیاسی ملاقاتوں کی اجازت ہے، جیل میں سماعت کے موقع پر بھی بانی پی ٹی آئی ملاقاتیں کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹیلی ویڑن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
Tag Archives: اڈیالہ جیل
اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کیلئے نئے 3 افسران تعینات
راولپنڈی(خلیج نیوز)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیلئے نئے 3جیل افسران تعینات کر دئیے گئے۔خاتون آفیسر سمیت تینوں افسران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بیرکس سے عدالت میں پیش کرنے سمیت دیگر فرائض سر انجام دیں گے۔محکمہ جیل خانہ جات کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق گریڈ 17کے علی امیر شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ امیر شاہ کی تعیناتی پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974کی شق 9کے تحت کی گئی۔گریڈ 17کے سبطین شاہ کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا، اسی طرح بشریٰ بی بی کیلئے گریڈ 16کی خاتون آفیسر زیب النسا کو لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا ہے۔محکمہ جیل خانہ جات نے افسران کی تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تینوں افسران نے فوری طور پر نئے تعیناتیوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔علاوہ ازیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے رات گئے اڈیالا جیل کا دورہ کیا اور بانی پی ٹی آئی کی بیرک پر مامور جیل عملے سے بات چیت کی۔ آئی جی جیل خانہ جات نے جیل حکام سے قیدیوں، زیر سماعت مقدمات، جیل میں انٹرنیٹ، وائی فائی، موبائل فون سروس اور دیگر آلات سے متعلق بریفنگ لی۔
اڈیالہ جیل کے7 وارڈرز کے تبادلے کردیئے گئے
راولپنڈی (خلیج نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے7 وارڈرز سمیت مختلف جیلوں کے 10 واڈرز کے تبادلے کردیے گئے۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ابرار قیصر، محمد جمیل، سجاد صدیق، یاسر ریاض اور محمد ظہیر کے مختلف جیلوں میں تبادلے ہوئے۔جیل وارڈرز کے منڈی بہائو الدین، چکوال،گجرات اور اٹک جیل تبادلے کیے گئے۔ اڈیالہ جیل سے مجموعی طورپرخاتون سمیت 3 افسران اور 10 جیل وارڈرز کے تبادلے ہوچکے ہیں۔
اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے،نعیم پنجوتھا
راولپنڈی (خلیج نیوز)بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ پابندی نیب پراسیکیوٹر پر نہیں صرف ہمارے اوپر پابندی ہے، اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔نعیم پنجوتھا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کون ہے جو جیل کے حوالے سے فیصلے کرتا ہے اس کا کیا اختیار ہے۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ گزشتہ روز جلسے کے حوالے سے کور کمیٹی کا اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا، جلسے کی آئندہ تاریخ کے حوالے سے کور کمیٹی فیصلہ کرے گی، آئندہ جلسیکا فیصلہ ہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر رکاوٹیں ڈالی گئی اس کو عبور کریں گے، جلسے کے حوالے سے تمام دباؤ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی برداشت کرے گی، 8 ستمبر کے جلسے کا این او سی دے دیا گیا ہے، شیڈول ہم جاری کریں گے۔نعیم پنجوتھا نے کہا کہ جلسے کا جو شیڈول آئے گا اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جلسہ اس وجہ سے منسوخ کیا کیونکہ یہ دوبارہ 9 مئی کرنا چاہتے تھے، جلسہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے، ہمیں آئینی حق سے محروم کیا گیا تو عوام نکلیں گے۔
عمران خان، بشریٰ بی بی کی سہولتکاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے مزید 6 ملازمین گرفتار
اسلام آباد (خلیج نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری اور پیغام رسانی کے الزام میں جیل کے مزید 6 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں نے سہولت کاری میں ملوث 2 خواتین سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا، تحویل میں لیے گئے ملازمین میں 2 لیڈی وارڈنز، سوئیپرز اور کیمرا سیکیورٹی چیکنگ پر تعینات اہلکار شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ تحویل میں لیے گئے ملازمین کے زیر استعمال موبائل فون بھی ضبط کرلیے گئے، جیل کا لیڈی اسٹاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے سہولت کاری میں ملوث رہا ہے، 14 اگست سے اب تک سہولت کاری میں 13 افراد تحویل میں لیے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ اڈیالہ جیل میں اسیر عمران خان کی گزشتہ روز کے ناشتہ کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ، گزشتہ روز عمران خان نے ناشتے میں تخم ملنگا، گوندکتیراملاچقندر کا جوس، 2 دیسی انڈوں کا آملیٹ کھایا، بانی پی ٹی آئی کو تینوں ٹائم حسب فرمائش کھانا فراہم کیا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کا کھانا تیار کرنے کے لیے دو مشقتی دیے گئے جو ماہر کک ہیں
پی ٹی آئی ترجمان رئوف حسن اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی(خلیج نیوز)پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رئوف حسن کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظوری کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ترجمان پی ٹی آئی رئوف حسن کو اڈیالہ جیل سے ایڈوکیٹ شائستہ کھوسہ اور راجہ یاسر اپنے ساتھ لے کر روانہ ہوگئے۔اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے رئوف حسن کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی۔