ریاض(خلیج نیوز)مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنرآج (بدھ کو)مسجد الحرام میں خصوصی تقریب کے دوران کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حسن قرات و تحفیظ اور تفیسرقرآن 44 ویں ایڈیشن کے فاتحین کو اعزاز سے نوازیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابقاس مقابلے کے نگراں وزیر اسلامی امور عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے کہا کہ مقابلے میں 123 ملکوں کے 173 شرکا نے حصہ لیا۔1978 میں اس مقابلے کے آغاز کے بعد اس سال اب تک سب سے زیادہ شرکا سامنے آئے ہیں۔ وزیر اسلامی امور کا کہنا تھاکہ یہ مقابلہ مملکت کی جانب سے قرآن پاک اور اسے حفظ کرنے والوں کی دیکھ بھال کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کا شکریہ اداکیا جنہوں نے مقابلے کو کامیاب بنانے میں تعاون کیا۔مقابلے کے فاتحین کو مجموعی طور پر 40 لاکھ ریال کے انعامات دیے جائیں گے۔
Tag Archives: انعامات
قومی ہیرو ارشد ندیم کا کراچی میں تاریخی استقبال، انعامات کی برسات
کراچی(خلیج نیوز)اولمپئن ارشد ندیم کا کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔گورنر ہائوس پر منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جنہوں نے ارشد ندیم کا تالیاں بجاکر پرجوش انداز میں خیرمقدم اور تاریخی استقبال کیا۔اس موقع پر تقریب میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے قومی ترانہ پڑھ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ارشد ندیم کو بزنس مین علی شیخانی کی جانب سے 30 لاکھ اور دیگر افراد نے لاکھوں روپے کے ساتھ پلاٹ کے تحفے پیش کیے، ارشد ندیم کے اہل خانہ کو آئی فون 15 کا تحفہ بھی دیا گیا، آخر میں موسیقی کا پروگرام میں معروف فنکار عاطف اسلم ودیگر نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔قبل ازیں ارشد ندیم اپنے کوچ کے ہمراہ خصوصی طیارے سے پی اے ایف شارع فیصل بیس کراچی پہنچے، بعدازاں ان کو خصوصی پروٹوکول میں گورنر ہائوس پہنچایا گیا، گورنر ہاس آمد پر گورنر سندھ نے ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال کیا۔