Tag Archives: امریکا

امریکا، بے گناہ 50سال قید کاٹنے والے سیاہ فام کو 70لاکھ ڈالر ہرجانہ دیا جائیگا



واشنگٹن(خلیج نیوز)امریکی ریاست اوکلاہوما میں تقریباً 50برسوں تک بغیر کسی جرم کے قید کاٹنے والے سیاہ فام کو 7.15ملین ڈالرز کے تصفیے کی منظوری دیدی گئی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیگناہ سیاہ فام گلین سیمنز نے رہائی کے بعد اپنے خلاف غلط چارج شیٹ جمع کرانے اور جھوٹے قتل کیس میں سزا دلوانے پر پولیس اہلکاروں پر ہرجانے کیلئے وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔وفاقی عدالت میں دائر اس کیس کا فیصلہ آئندہ برس مارچ میں سنائے جانے کا امکان ہے تاہم اس سے قبل ہی اوکلاہوما میں سٹی کونسل نے سیاہ فام گلین سیمنز کو 7.15ملین ڈالر بطور تصفیہ ادا کرنے کی منظوری دیدی۔بیگناہ قید کاٹنے والے گلین سیمنز کے فیڈرل کیس کے لیڈ اٹارنی الزبتھ وانگ نے میڈیا کو بتایاکہ اگرچہ میرے کلائنٹ کے 50سال واپس نہیں آسکتے لیکن اس تصفیے سے انھیں انصاف ملے گا اور بقیہ زندگی بہتر گزر سکتی ہے۔گلین سمننر کے وکیل نے کہا کہ ہم مقدمے کی اگلی سماعتوں میں بے گناہ شخص کو 50سال تک قید میں رکھنے والوں کے کڑے احتساب کے منتظر ہیں۔

پاک امریکا دوستی کیجانب ایک اہم قدم؛ کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی میں قرارداد منظور



اسلام آباد(خلیج نیوز) کیلیفورنیا کی ریاستی سینیٹ اور ریاستی اسمبلی میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے مشترکا قرار داد منظور کی گئی ہے۔یہ قرارداد پاکستانی امریکن بزنس مین ڈاکٹر عمران شریف اور سینیٹر جوش نیومین کی کاوشوں کی بدولت منظور کی گئی۔قرارداد میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے اہم کردار کو تسلیم کیا گیا۔ تمام سینیٹرز نے ڈاکٹر عمران شریف کی کاوشوں کو سراہا۔قرارداد کی منظوری کے وقت پاکستان کے قونصل جنرل عاصم خان، عدنان خان، میکسم کے سی ای او عزیر حسن، عترت شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد پاکستان اور امریکا کی دوستی مستحکم کرنے کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔خیال رہے کہ کیلی فورنیا میں پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک شایان شان پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستانی اور امریکی شخصیات شرکت کریں گے۔

بنگلہ دیش میں حکومت گرنے کے بعد امریکا،برطانیہ اور یورپی یونین کا ردعمل سامنے آگیا



ڈھاکا/لندن/نیویارک(خلیج نیوز)بنگلہ دیش میں حکومت گرنے کے بعد امریکا،برطانیہ اور یورپی یونین کا رد عمل سامنے آگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا بنگلا دیش کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔تمام پارٹیوں پر زور دیتے ہیں کہ مزید تشدد سے گریز کریں۔ میتھیو ملر نے کہا چندہفتوں کے اندربہت ساری جانیں گئیں۔عبوری حکومت کے قیام کا اعلان خوش آئند ہے،امید کرتے ہیں اقتدارکی منتقلی بنگلادیشی قوانین کے مطابق ہوگی۔وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا کہ عبوری حکومت جمہوری اور کثیر الجماعتی ہونی چاہیے،برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ بنگلہ دیش میں جمہوریت کے تحفظ کے لیے جلد اقدامات ضروری ہیں،یورپی یونین نے اقتدارکی پرامن اور جمہوری اندازمیں منتقلی پر زور دیا۔

دنیا میں 2781 ارب پتی ، امریکا 813 کیساتھ سرفہرست



واشنگٹن(خلیج نیوز)امریکی جریدے فوربز نے 38 ویں سالانہ دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ، جس کے مطابق دنیا میں ریکارڈ 2781 ارب پتی ہیں۔ان افراد کی مجموعی دولت 14عشاریہ 2 ٹر یلین ڈالر ہے۔ 100 ارب ڈالر کے کلب میں 14 افراد شامل ہیں ، ارنالٹ 647 کھرب روپے کیساتھ سر فہرست ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 265 نئے چہرے دنیا کے ارب پتی افراد کے لیے نئے ہیں۔

78ممالک سے تعلق رکھنے والے کھرب پتیوں میں امریکا 813 کے ساتھ سرفہرست، چین 406 کیساتھ دوسرے ، بھارت 200 کیساتھ تیسرے اور جرمنی 132 کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔گزشتہ پندرہ برس میں فہرست میں پہلی بار کوئی بھی تیس سال سے کم عمر امیرترین نوجوان سیلف میڈ نہیں۔ 25 امیرترین کی عمریں 33 سال یا اس سے کم ہیں۔ سب سے بوڑھے امیر ترین فرد کی عمر 102سال ہے۔