جدہ(خلیج نیوز)سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔میڈیا کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،24قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 303.06ریال، 22قیراط ایک گرام 277.80اور 18 قیراط 227.29 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 265.18 ریال رہی۔گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,545.64، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,666.86 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,909.30 ریال میں فروخت کی جاتی رہی اور ایک کلو گرام سونا 305,137 ریال میں دستیاب رہا۔
Tag Archives: اضافہ
دالوں، درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور(خلیج نیوز) ہول سیل اور پرچون سطح پر مختلف دالوں اور درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سفید چنے،نیا چاول اور درجہ دوم گھی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا (باریک)کا ڈی سی ریٹ275روپے جبکہ پرچون قیمت280روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل مارکیٹ میں دال چنا کی قیمت70روپے اضافے سے345روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ پرچون سطح پراس کی 360سے380روپے کلو تک فروخت جاری ہے۔کالا چنا (باریک)کی ہول سیل میں ڈی سی قیمت270روپے جبکہ پرچون فروخت کے لئے 280روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل میں اس کی قیمت میں بھی 70روپے اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ 340روپے کلو تک پہنچ گیا ہے اور پرچون سطح پر اس کی 360سے370روپے فروخت جاری ہے۔بیسن کی ہول سیل قیمت290جبکہ پرچون سطح پر 300روپے مقرر ہے تاہم ہول سیل میں 20روپے اضافے سے اس کی قیمت310روپے کلو تک پہنچ گئی ہے اور پرچون سطح پر 320روپے تک فروخت جاری ہے۔
اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی کی قیمت 15روپے اضافے سے 515روپے کلوہو گئی ہے اس کی پانچ پیکٹ کی پیٹی 75روپے اضافے سے2575روپے ہو گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں سفید چند کی قیمت میں 30روپے کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 270روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے، مارکیٹ میں نئے چاول کی قیمت میں بھی 10روپے کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی کی ہول سیل فی کلو قیمت 12روپے کمی سے440روپے ہو گی جبکہ 12پیکٹ کی پیٹی کی قیمت میں 144روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مرکزی کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن لاہور کے صدر طاہر ثقلین بٹ نے ہول سیل اور پرچون سطح پر مختلف اشیائے خورونوش کی ڈی سی ریٹ کے مطابق فروخت نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جو ریٹ لسٹ نکالی جاتی ہے وہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتی۔ڈی سی ریٹ میں دالوں کی جو پرچون سطح پر قیمتیں مقرر کی جاتی ہیں وہ ہول سیل میں اس سے بھی زیادہ نرخوں پر مل رہی ہوتی ہیں، ٹرانسپورٹیشن،دکان کے اخراجات، لفافوں، بجلی کے بل اور ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں۔ہمارا یہی مطالبہ ہے کہ حکومت ہول سیل مارکیٹوں میں اپنی اعلان کردہ قیمتوں کا نفاذ یقینی بنائے اورپرچون دکاندار وں کے لئے جائز منافع کا تعین کر دے ہم حکومت کو گارنٹی دیتے ہیں اس سے زائد نرخوں پر فروخت نہیں ہو گی۔
ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی قیمت میں مزید اضافہ
کراچی (خلیج نیوز)ملک بھر میں تعمیراتی سریے کی قیمت میںمزید اضافہ ہوگیا ہے اور نئی قیمتیں سامنے آگئی ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق آج لوکل سریے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 38 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 42 ہزار روپے فی ٹن ہے۔ کراچی میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 42 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 40 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد میں سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 40 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 38 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔دوسری جانب برانڈڈ سریے کی مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 56 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔یاد رہے کہ رواں سال کے وسط میں ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث ملک میں فی ٹن سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی دیکھی گئی تھی تاہم بجٹ میں ٹیکس لگنے کے بعد سریے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
مالی سال کے پہلے ماہ آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات میں 24فیصد اضافہ ریکارڈ
لاہور( خلیج نیوز)رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات میں 24فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔جولائی میں آئی ٹی کی برآمدات 28کروڑ 60لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ 12ماہ کی اوسط 269ملین ڈالرز ایکسپورٹس سے زیادہ ہیں۔ مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فیصد ہے ۔آئی ٹی برآمدات میں اضافے کی وجہ برآمدکنندگان کے خصوصی غیرملکی کرنسی اکائونٹس کی حد کو 35فیصد سے بڑھا کر 50فیصد کرنا اور پاکستانی روپے کا استحکام ہے۔ممکنہ طور پرموجودہ مالی سال میں آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات ساڑھے تین ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت کی ہدایت اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزارت آئی ٹی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔
مرغی کے گوشت کی قیمت کو پر لگ گئے، ایک ہی دن میں بڑا اضافہ
کراچی(خلیج نیوز) مہنگائی کے باعث ہر شخص پریشان ہے اور حکومت کو بھی مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوششوں میں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں مل سکی۔ مرغی کے گوشت سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔کراچی میں بڑھتی مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو روکنے والا کوئی نہیں ہفتے بھر میں 150 روپے اضافے سے قیمت 800 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ پر مرغی کے گوشت کی قیمت 620روپے درج ہے تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمشنرکراچی کی ریٹ لسٹ پر گوشت بیچنا ممکن نہیں، فارمرز کی جانب سے قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک(خلیج نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خا م تیل اور پیٹرول کے ذخائر میں کمی کے تخمینوں کی وجہ سے خا م تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز برینٹ کروڈ کی قیمت 32سینٹ یا 0.4فیصد اضافے سے 81.01ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی ہے۔ دوران کاروبار برینٹ آئل کی فی بیرل قیمت 80ڈالر کے لگ بھگ ہے۔امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے نرخ 33سینٹ یا 0.4فیصد اضافے کے ساتھ 78.68ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے۔رپورٹس میں بتایا گیاکہ مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ایل این جی کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ
اسلام آباد(خلیج نیوز)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 3.20 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اگست کے لیے ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت میں 3.20 فیصد جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 2.97 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹو یو مقرر کی گئی ہے جبکہ جولائی میں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قمیت 13.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قمیت 14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کردی گئی ہے، جو جولائی میں 13.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی تھی۔
ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ،اسٹیٹ بینک
کراچی (خلیج نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9 ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائرموجود ہیں، اس طرح مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(خلیج نیوز) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مارچ 2024 میں مہنگائی میں 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں 21.9 فیصد اور دیہی علاقوں میں مہنگائی 19 فیصد رہی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ٹماٹر 52 فیصد، پیاز 28 فیصد، ا?لو 24 فیصد تک مہنگے ہوئے۔فروٹ 22 فیصد، سبزیاں 13 فیصد، گوشت 4 فیصد، دال مونگ 2 فیصد مہنگے ہوئے۔مشروبات، تیار خوراک، چینی، مصالحے، بیسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔گزشتہ ماہ بجلی 5.11 فیصد، ٹیلر فیس 3.13 فیصد، گارمنٹس 2.22 فیصد مہ۔گے ہوئے۔موٹر فیول اور ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈکیا گیا۔ مارچ میں چکن،کوکنگ ا?ئل، انڈے، گندم، ا?ٹا، گھی، بیکری، خشک، میوے سستے ہوئے۔