تہران(خلیج نیوز)ایرانی آرمی کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی ناگزیر ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد بغیری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کو بھلایا نہیں جاسکتا اس جرم کا بدلہ یقینی ہے، چاہئے مزاحمتی فورسز لیں یا ایران۔ انھوں نے کہا کہ ایران میڈیا گیمز اور اشتعال انگیزیوں کاشکار نہیں ہوگا،ایران جوابی کارروائی کا طریقہ اور وقت احتیاط سے طے کرے گا،مزاحمتی فورسز اپنی صلاحیتوں اور جائزوں کے مطابق بدلہ لیں گی۔ میجر جنرل محمد بغیری کے مطابق مزاحمتی فورسز اپنے مطابق بدلہ لیں گی جیسا کل سب نے دیکھا۔انہوںنے کہا کہ لبنان سے حزب اللہ نے گزشتہ روزاسرائیل پر 3سو سے زیادہ راکٹ اور ڈرون حملے کیے تھے۔