اسلام آباد (خلیج نیوز)سابق اسپیکر و رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں اس پر شدید تشویش ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں، کون سا آئین کہتا ہے لوگوں کو ماورائے آئین اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ایپکس کمیٹی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ معاملات پارلیمنٹ لے کر آئیں، وزیرِداخلہ کہتا ہے یہ ایک ایس ایچ او کی مار ہے، بلوچستان کے جو نمائندے بیٹھے ہیں وہ عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کا معاملہ بھی دوست ممالک کے ساتھ مل کر حل کریں۔اسد قیصر نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک کریں، پارلیمنٹ میں تمام معاملات لے کر آئیں۔
Tag Archives: اسد قیصر
اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی
اسلام آباد(خلیج نیوز)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنماء پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کروا دی۔تحریک استحقاق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب، آئی جی پنجاب آئی جی جیل خانہ جات پنجاب، ڈی پی او گجرات اور ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین کی خلاف جمع کروائی گئی ،تحریک استحقاق میں اسپیکر قومی اسمبلی کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی شامل کیا گیا ہے،تحریک استحقاق میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے دیگر ملازمین بھی شامل ہیں ،تحریک استحقاق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے احکامات کی تکمیل نہ ہونے پر جمع کروائی گئی۔
مینڈیٹ واپس نہ ملا تو اس حکومت کو چلنے نہیں دینگے،اسد قیصر
صوابی(خلیج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الیکشن میں تحریکِ انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، امریکا کے صدر نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔اسد قیصر نے کہا کہ اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ اور ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔