اسلام آباد (خلیج نیوز)پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا جس میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب شریک ہوئے، اس موقع پر ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی۔
Tag Archives: احتجاج
جماعت اسلامی کا 28اگست کو ملک گیر احتجاج ، ہڑتال کا اعلان
لاہور ( خلیج نیوز) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے 28اگست کو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں فی یونٹ 14روپے کمی کا اعلان صرف پنجاب میں اور صرف 2ماہ کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک میں اور پورے سال کے لیے ہونا چاہیے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کو اس کے بجٹ کا62فیصد وفاق سے ملتا ہے جو عوام کے ٹیکسوں کا ہی حصہ ہوتا ہے، اس کے باوجود سندھ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی و اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈوکیٹ،سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،ڈپٹی سکریٹریز کراچی ابن الحسن ہاشمی،قاضی صدر الدین،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سکریٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی، نائب صدر و کے الیکٹرک کمپلنٹ سیل کے چیئرمین عمران شاہد،فیڈرل بی ایریا ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن کے رہنما بابر خان ودیگر بھی موجود تھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی علامت ہیں وہ بتائیں سندھ اور ملک کے دیگر حصوں میں بجلی کی قیمتیں کم کیوں نہیں ہوسکتی؟پنجاب میں بجلی کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں تو سندھ میں کم کیوں نہیں ہوسکتی۔ کراچی ٹیکس دیتا ہے تو وفاق کا پورا نظام چلتا ہے۔ ملک کی معیشت چلانے والے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں کی جاتی۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم عوام کے خلاف پارٹنرز ان کرائمزہیں اور پاکستان میں کرائسس کی ذمہ دار تمام حکمران پارٹیاں ہیں۔ مہنگی بجلی سے نجات، بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دلانے اور تاجروں و عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے کے لیے بدھ 28اگست کو ملک گیر شٹر ڈان ہڑتال کی جائے گی، تاجر برادری بھی 28اگست کو ہڑتال کر ے گی، تاجروں نے ہماری اور ہم نے ان کی ہڑتال کی حمایت کی ہے، جماعت اسلامی کی حق دو عوام تحریک جاری ہے، عوامی رابطہ مہم تیز اور ممبر شپ مہم بھی شروع کی جائے گی، کے الیکٹرک مافیا بن چکی ہے اس کا لائنس ختم کرکے فارنزک آڈٹ کیا جائے اور کراچی کے شہریوں کو وفاق سے براہ راست بجلی فراہم کی جائے،حکومت کے ساتھ معاہدے کی مدت کے 35 دن رہ گئے ہیں، ہم مسلسل مزاحمت جاری رکھیں گے، پورے معاہدے پر عمل در آمد کرائیں گے اور عمل درآمد نہ کیا گیا تو پورے ملک سے لانگ مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد ڈی چوک جائیں گے پھر کوئی روک نہیں سکے گا۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کے دھرنے اور دبا کے نتیجے میں حکمران مجبور ہوئے اور گزشتہ روز نواز شریف اور مریم نواز نے پریس کانفرنس میں 2 ماہ کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پیز کے کیپی سٹی چارجز، تنخواہ دار طبقے پر ظالمانہ ٹیکس عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں کے الیکٹرک شہریوں کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے اس کے بغیر بھی کراچی کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے،کے الیکٹرک اوور بلنگ کررہی ہے اور حکومت اسے اربوں روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔ کے الیکٹرک کو سپورٹ فراہم کرنے میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم سمیت تمام حکمران پارٹیاں شامل ہیں، سندھ میں سسٹم کے نام پر کرپشن کا بازار عرصہ دراز سے گرم ہے، یہ سسٹم پہلے کراچی اور سندھ میں کام کرتا تھا اب تو اسلام آباد پہنچ گیا ہے اور حب میں بھی زمینوں پر قبضے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات سب کے سامنے ہیں جس میں غریبوں کا چولہا بند کیا جا رہا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے افراد انتہائی محنت کرتے ہیں انہیں اس کے مطابق ان کے حقوق دینا چاہیے۔ اربوں روپے کے اشتہارات تو چل رہے ہوتے ہیں لیکن میڈیا سے وابستہ افراد کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جاتا۔ جماعت اسلامی کی تحریک آگے بڑھے گی اور عوام کو ریلیف ضرور ملے گا۔ پاکستان میں بے شمار وسائل موجود ہیں اور نوجوان ٹیلنٹ بھی ہے، پاکستان آج بھی پوری دنیا کو لیڈ کرسکتا ہے۔
گلگت بلتستان میں تاجروں کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، پاک چین تجارت، سفری آپریشن معطل
گلگت (خلیج نیوز)گلگت بلتستان کے تاجروں کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان کسٹمز کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرین نے قراقرم ہائی وے کو بلاک کردیا ہے، جو سی پیک کا اہم روٹ بھی ہے، نتیجتاً خنجراب پاس کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان سفر اور تجارت معطل ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سے چین جانے والے متعدد سیاح اور غیر ملکی مسافر پھنس گئے ہیں، جن کا تعلق برطانیہ، اسپین، فرانس اور چین سے ہے۔سوست ڈرائی پورٹ پر تجارت کے شعبے سے وابستہ مظاہرین کا احتجاج 13 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے، مظاہرین کی جانب سے انتظامیہ پر عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد اور مطالبات پورے کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔احتجاج کے باعث مقامی اور غیر مقامی مسافر بذریعہ روڈ پڑوسی ملک میں جانے سے قاصر ہیں۔کچھ غیر ملکی مسافروں کو سفر کی اجازت دے دی گئی ہے، تاہم مقامی مسافروں اور ٹرانسپورٹرز گزشتہ 5 دن سے بارڈر پر پھنسے ہیں۔
مظاہرین کی جانب سے سوست ڈرائی پورٹ پر قرا قرم ہائی وے کے داخلی اور خارجی راستوں پر احتجاج کیا جا رہا ہے، جس سے آمد و رفت معطل ہوگئی، قرارقرم ہائی وے پر سوست ڈرائی پورٹ کے مقام پر کیے جانے والے احتجاج کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفری آپریشن معطل ہے۔سوست ڈرائی پورٹ پر احتجاج کے باعث 50 سے زائد غیر ملکی سیاح پھنس گئے ہیں، جو چین جانا چاہتے ہیں۔غیر ملکی سیاح کو ویزے کی میعاد ختم ہونے کا مسئلہ بھی درپیش ہے جبکہ مسافروں کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے تاجروں کے دھرنے میں شرکت کی گئی، ساتھ ہی مظاہرین نے چین کے سفر کی اجازت دینے کی اپیل بھی کی، تاہم مظاہرین کی جانب سے غیر ملکی مسافروں کو فیصلے کے لیے ایک دن کا انتظار کرنے کو کہا گیا ہے۔
قراقرم ہائی وے پر داخلی اور خارجی راستوں پر کیے جانے والے احتجاج میں تاجروں، مزدوروں، ٹرانسپورٹرز، کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس، سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی۔احتجاج سے خطاب میں جاوید حسین، محمد عباس، محمود ربانی سمیت دیگر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت پاکستان کسٹمز حکام کی جانب سے اختیار کردہ پالیسیوں کے باعث گزشتہ کئی ماہ سے معطل ہے ادھر گلگت بلتستان چیف کورٹ کی جانب سے خنجراب پاس کے ذریعے چین سے درآمد کی جانے والی اشیائ پر انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ایڈیشنل سیلز ٹیکس کی وصولی کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا، اس سے قبل گلگت بلتستان چیف کورٹ نے مدعا علیہان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے جبکہ گلگت بلتستان اسمبلی کی جانب سے متقفہ طور پر تاجروں کے مطالبات کے حق میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی۔احتجاجی مظاہرین کی جانب سے کسٹم حکام، چیف کلیکٹر نارتھ اور گلگلت کسٹمز کلیکٹر پر صورتحال خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور کہاکہ پاک چین دوستی اور دونوں خطوں کے درمیان تاریخ روابط کو متاثر کرنے میں حکام ذمہ دار ہیں۔مظاہرین نے مطالبات میں کہا کہ حکام کو فی الفور معطل کیا جائے اور ان کے خلاف اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا جائے، مظاہرین کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مطالبات پورے ہونے کی صورت میں احتجاج ختم کردیا جائے گا۔
پنجاب کے کسانوں نے گندم کی امدادی قیمت کم مقرر ہونے پراحتجاج کا اعلان کر دیا
لاہور(خلیج نیوز)چیئرمین کسان اتحاد چوہدری خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کم مقرر کرنے پر عید کے بعد پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی جو کہ بہت کم ہے، گزشتہ سال کی امدادی قیمت 4000 روپے تھی اب تو پیداواری لاگت بھی بڑھ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھا دیں، یوریا، ڈی اے پی، بجلی اور ڈیزل سمیت تمام لوازمات پر کسان سے بلیک میں دگنی قیمتیں وصول کی گئی ہیں، زرعی مداخل دگنا سے بھی تجاوز کر چکے ہیں، مہنگائی کے تناسب سے ریٹ مقرر کرنے کی بجائے حکومت نے گزشتہ سال سے بھی کم ریٹ لگا دیا ۔
خالد حسین باٹھ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دعوے کئے تھے میں خدمت کروں گی، لیکن افسوس وہ اپنے پہلے ہی دعوے میں ناکام ہو چکی ہیں، کسان دشمن اور ظالمانہ پالیسی بنائی گئی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کم از کم 5000 روپے فی من قیمت کا اعلان کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 4600 روپے گندم کی امدادی قیمت مقرر کی ہے لیکن پنجاب کے کسانوں کیلئے ظلم کیوں کیا جارہا ہے، عید الفطر کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔