گلگت (خلیج نیوز)چیف کورٹ گلگت بلتستان نے فلک نور کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فلک نور کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ فلک نور گلگت بلتستان کی حدود میں جہاں جانا چاہتی ہے وہاں پہنچا دیا جائے۔چیف کورٹ گلگت بلتستان کے 2 رکنی بینچ کے سربراہ چیف جسٹس علی بیگ نے فیصلہ سنایا، سماعت کے دوران دونوں فریقین کے وکلاء نے تفصیلی دلائل دئیے۔جسٹس جہانزیب نے فلک نور کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پڑھ کر سنائی، میڈیکل رپورٹ میں فلک نور کی عمر 13 سے 16 سال کے درمیان ہے، فلک نور نے اس موقع پر عدالت میں بیان دیا کہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فلک نور گلگت بلتستان کی حدود میں جہاں جانا چاہتی ہے وہاں پہنچا دیا جائے۔فلک نور نامی لڑکی 20 جنوری کو گلگت کے سب ڈویڑن دنیور کے علاقے سلطان آباد میں اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی تھی، جس کے بعد فلک نور کے والد نے اپنے پڑوسی 17 سالہ فرید کے خلاف اپنی بیٹی کے اغوائ کا مقدمہ درج کروا دیا تھا۔بیٹی کی بازیابی میں مسلسل تاخیر کے خلاف مغویہ کے والد نے چیف کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
Tag Archives: اجازت
شوگر مل مالکان نے 10 لاکھ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی
کراچی(خلیج نیوز)شوگر مل مالکان نے حکومت سے 10 لاکھ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ اجازت کی صورت میں ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق شوگر مل مالکان نے 10 لاکھ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی، رواں سال ملک بھر میں چینی کی مجموعی پیداوار 75 لاکھ ٹن رہی، ملک میں چینی کی ضرورت کا تخمینہ 5 لاکھ ٹن ماہانہ یا 60 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے 15 لاکھ ٹن اضافی ذخائر ہیں، بھارت کے چینی برآمد پر پابندی لگانے سے عالمی مارکیٹ میں ریٹ بڑھ گئے، 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کر کے ایک ارب ڈالر تک کمائے جاسکتے ہیں۔ای سی سی شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست کا جلد جائزہ لے گی، چینی برآمد کرنے کی اجازت کی صورت میں مقامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔