Tag Archives: یوٹیوب

کرسٹیانو رونالڈو کو ایک ہی دن میں یوٹیوب کا گولڈن بٹن مل گیا



لزبن (خلیج نیوز)عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبال کرسٹیانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کے ایک دن بعد ہی گولڈن بٹن حاصل کر لیا۔کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز یوٹیوب پر اپنے چینل ‘یو آر کرسٹیانو’ کے ساتھ ایک دھماکے دار انٹری دی ہے۔اْنہوں نے اب تک اپنے یوٹیوب چینل پر 18 ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں اور 15 ملین سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو نے 2 عالمی ریکارڈز اپنے نام کرنے اور یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن ملنے پر اپنے مداحوں کی محبت اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔اْنہوں نے یوٹیوب پر اپنی فیملی کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اْنہیں اور ان کے بچوں کو یوٹیوب کی جانب سے ملا ‘گولڈن پلے بٹن’ حاصل کرنے کے بعد پْرجوش دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹری دیتے ہی 2 نئے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔اْنہوں نے یوٹیوب پر سب سے کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز اور 1 دن کے اندر 10 ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

دنیائے فٹبال کے مشہور کھلاڑی رونالڈو نے یوٹیوب پر بھی ریکارڈ قائم کردیا



منسک (خلیج نیوز)پرتگال کے مقبول ترین فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کے بعد اب یوٹیوب پر بھی اپنی مقبولیت دنیا کو دکھا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹانو رونالڈو نے یوٹیوب چینل بنا کر صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ایک ملین سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔رونالڈو نے یوٹیوب چینل کا نام UR · Cristiano رکھا ہے جس نے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ (1 ملین) سبسکرائبر حاصل کرکے اہم سنگ میل حاصل کرلیا۔ ریکارڈ وقت میں سبسکرائبر کی یہ تعداد حاصل کرکے رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل تیز ترین 1 ملین سبسکرائبر حاصل کرنے کا ریکارڈ جنوبی کورین گلوکارہ جینی کِم کے پاس تھا جنہوں نے 7 گھنٹوں میں یہ سنگ میل طے کیا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق میٹا کی ملکیت سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے رونالڈو کے یوٹیوب چینل کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت اسے دنیا کا سب سے مقبول ہوتا یوٹیوب چینل بناسکتی ہے۔اب تک رونالڈو کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 12 ملین () تک جا پہنچی جس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے چینل سے متعلق بتایا کہ وہ اس پر اپنی زندگی کے مختلف پہلو شئیر کریں گے جو ان کے مداح نہیں جانتے۔خیال رہے کہ امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) 311 ملین سبسکرائبر کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں۔