اسلام آباد (خلیج نیوز)حکومت کی جانب سے کیے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے فیصلے کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔چیئرمین قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار حفیظ الدین نے ملازمین کے احتجاج میں شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین نے گزشتہ رات حکومتی یقین دہانی پر دھرنا ڈی چوک سے ہیڈ آفس منتقل کیا تھا۔یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین کی جانب سے پیر تک مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹور کے ملازمین نے بتایا کہ اگر پیر کو مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم پھر ڈی چوک جائیں گے۔
Tag Archives: یوٹیلیٹی اسٹورز
وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
لاہور( خلیج نیوز)وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا،وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کیلئے 2ہفتے کا وقت دے دیا، فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کی انتظامیہ کے مطابق ہمیں اشیائے خوردونوش سپلائی کرنے والی کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے 2ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔رائٹ سائزنگ کمیٹی کی دیگر اداروں کو بند کرنے تجویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی،کابینہ کی منظوری کے بعد جو ٹائم لائن طے ہوگا اس کے مطابق اسٹورز بند ہو جائیں گے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ صارفین کو دیا جانے والا ریلیف بھی بند کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی یہ سبسڈی غیر اعلانیہ بند کی گئی ہے۔
رمضان پیکج،یوٹیلیٹی اسٹورز نے اپنی سیل کا ہدف 4 ارب بڑھا دیا
اسلام آباد (خلیج نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز نے رمضان ریلیف پیکج کے مقررہ کردہ 36 ارب روپے کے سیل ہدف پر نظرثانی کردی۔ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق اسٹورز نے نظرثانی سیل ہدف4 ارب روپے اضافے سے 40 ارب روپے مقرر کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ رمضان پیکج کے تحت سیل اب تک 38 ارب 15کروڑ روپے پر پہنچ گئی ہے جب کہ پیکج کے اختتام تک سیل کا نظرثانی ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپر 5 مارچ سے جاری رمضان پیکج چاند رات تک جاری رہے گا۔