Tag Archives: پنجاب حکومت

عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی، اعظم نذیر تارڑ



اسلام آباد (خلیج نیوز)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کا کیس کہاں چلے گا یہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں تاہم ضرورت پڑی تو عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جوائنٹ سیشن میں کوئی آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی، نیا ترمیمی بل نہیں لایا جاسکتا، حکومت کسی سرپرائز قانون سازی کا ارادہ نہیں رکھتی، کسی رکن کے نجی بل کا حکومت سے تعلق نہیں ہوتا، حکومتی ارکان کے سیکڑوں بل پہلے سے موجود ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سوال پر انہوں ںے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی توسیع کے حوالے سے اس وقت کوئی تجویز زیر غور نہیں، چیف جسٹس کی توسیع ہوگی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ مجھے نہیں کرنا۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل یا سول عدالت میں کیس چلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ میرا دائرہ اختیار نہیں تاہم ضرورت پڑی تو عمران خان کا کیس فوجی عدالت میں بھیجنے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

پنجاب حکومت کا غیر مسلم طلبہ کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ



لاہور( خلیج نیوز)پنجاب حکومت نے غیر مسلم طلبہ کو سکالرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا،غیر مسلم طلبہ کی سکالر شپ کیلئے باقاعدہ بجٹ مختص کیا جائے گا۔ڈی پی آئی ایلمنٹری نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز سے غیرمسلم طلبہ کا ڈیٹا مانگ لیا ہے۔ ڈیٹا اکھٹا کرنے کے بعد تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو کا بجٹ دیا جائے گا۔ غیر مسلم بچوں کو تعلیمی کارکردگی اور حاضری کی بنیاد پر منتخب کیا جائے گا۔ ہرتحصیل سے پانچ بچوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ترجیحی بنیادوں پر ڈیٹا فراہم کرنے کیلئے اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام سرکاری خواتین ٹیچرز کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان



لاہور(خلیج نیوز)پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین ٹیچرز کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کیلئے ہفتے میں 2 چھٹیاں اور چھٹی کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایک بیان میں کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولوں میں خواتین اساتذہ کو ہفتے میں 2 چھٹیاں ہوں گی اور ان کی چھٹی کے اوقات بھی بدل دیئے جائیں گے۔رانا سکندر حیات کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری سکولز میں خواتین ٹیچرز کی 3 کے بجائے اڑھائی بجے چھٹی ہوگی جبکہ خواتین ٹیچرز کی ہفتے کے روز بھی چھٹی ہوا کرے گی، یہ فیصلہ خواتین ٹیچرز کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین ٹیچرز کی چھٹی کا وقت اس لیے تبدیل کیا ہے کہ انہوں نے گھر داری کرنا ہوتی ہے لہٰذا اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

پنجاب حکومت نے 39 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ



لاہور( خلیج نیوز)پنجاب بھر کے 39 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی جس کی منظوری پنجاب حکومت کی جانب سے دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق 39 ہزار سے زائد سکولوں کی اپ گریڈیشن پر 50 ارب کے اخراجات آئیں گے۔دو سالوں میں 7 ہزار ایلمنٹری سکولوں کو ہائی سکول میں اپ گریڈ کیا جائے گا، 32 ہزار پرائمری سکولوں کو ایلمنٹری سکولوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ سرکاری سکولوں میں سائنس اور آئی ٹی لیبز بھی بنائی جائیں گی۔تین سالوں میں پنجاب کے 39 ہزار سکول اگلے درجے میں اپ گریڈ ہوں گے۔