اسلام آباد (خلیج نیوزخلیج نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ٹیکس اسکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں کے لیے تیار ہو گیا۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری ہو سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے۔انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کے لیے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تاجر تنظیم کے نمائندے چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کے لیے نہیں آئے تھے۔
Tag Archives: ٹیکس
ارشد ندیم کو ملنے والی انعام رقم پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، ترجمان ایف بی آرکی وضاحت
اسلام آباد(خلیج نیوز) ترجمان ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو ملنے والی انعامی رقم پر کوئی ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں لگے گا اور قومی ہیرو ارشد ندیم کے ساتھ ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر و ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے کہا کہ ارشد ندیم کوملنے والی انعامی رقم پرکوئی ٹیکس نہیں لگے گا،ارشد ندیم کو ملنے والے انعامات پر انکم یا ود ہولڈنگ ٹیکس کااطلاق نہیں ہوتا اور انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 156 میں اولمپکس انعامات پر ٹیکس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن156 میں صرف لاٹری، انعامی بانڈز،کوئز اور کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ کیلئے کروائی جانیوالی انعامی اسکیموں کے انعامات پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا ذکر ہے۔ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ اولمپین ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں،ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کیاجائیگا۔قبل ازیں ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی انعامی رقم پر20فیصد ٹیکس لگے گا،ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم اور انکم ٹیکس فائلرز ہیں، انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20فیصد ٹیکس لگتا ہے۔حکام نے بتایا تھا کہ ارشد ندیم کیلئے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30کروڑ روپے ہے اور اس پر 6کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔
ارشد ندیم کو اعلان کردہ انعامی رقم پر 6 کروڑ ٹیکس دینا ہوگا،ایف بی آر
اسلام آباد (خلیج نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کی انعامی رقم پر20 فیصد ٹیکس لگے گا۔حکام ایف بی آر کے مطابق ارشد ندیم واپڈا میں گریڈ 18 کے ملازم ہیں اور انکم ٹیکس فائلرز ہیں، انکم ٹیکس ایکٹ سیکشن 156 کے تحت 20 فیصد ٹیکس لگتا ہے۔حکام نے بتایاکہ کرکٹرز سمیت تمام کھلاڑیوں کی انعامی رقم پر 20 فیصد کٹوتی ہوتی ہے۔حکام کے مطابق ایف بی آر ارشد ندیم کی انعامی رقم پر ٹیکس معاف کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، انعامی رقم پر معافی یا رعایت کا اختیار وفاقی کابینہ کو ہے۔حکام ایف بی آر نے بتایا کہ ارشد ندیم کیلئے اب تک اعلان کردہ رقم کا حجم 30 کروڑ روپے ہے اور اس پر 6 کروڑ روپے ٹیکس بنتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا۔ وہ پاکستان کی جانب سے اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔