Tag Archives: وزیراعظم

پنجاب نے اپنے بجٹ سے عوام کو ریلیف دیا، وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں، وزیراعظم



اسلام آباد (خلیج نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے عوام کو ترقیاتی فنڈز میں سے 45 ارب روپے کا ریلیف دیا، اس سے وفاق کا کوئی لینا دینا نہیں ،خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبے بھی بسم اللہ کریں اور پنجاب کی طرح اپنے عوام کو ریلیف دیں لیکن اس معاملے پر سیاست سے گریز کریں۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں سے جانی ومالی نقصانات ہوئے اور بارشوں سے سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے اچھا کام کیا۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومتوں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ساتھ اچھی کوآرڈینیشن کی، مشترکہ کاوشوں سے صورتحال کو کنٹرول کرنے میں بہت فائدہ ہوا۔شہباز شریف نے کہا کہ آج گزشتہ 3 سا کے مقابلے میں مہنگائی کم ترین سطح پر ہے، 38 فیصد سے کم ہوکر ساڑھے 11 فیصد پر آگئی ہے لیکن یہ ابھی کافی نہیں، ہمیں مزید کم کرنا ہے، مگر ہمیں بہت سے چینلجز کا سامنا ہے، جس سے نمٹ رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، ٹیکس ریونیو جمع کرنے کے لیے دن رات محنت کرنا ہوگی، ایف بی آر کی جانب سے پاور سیکٹر میں نقصانات میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے بجٹ میں 50 ارب کی کٹوتی کرکے بجلی کے بلوں میں 200 یونٹ والے گھریلو صارفین کو 3 ماہ کے لیے ریلیف دیا۔ جب کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے 200 سے500 یونٹ بجلی صارفین کو ریلیف دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ پنجاب کے عوام کو ریلیف کا اعلان کیا، پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں جو ریلیف دیا اس میں وفاق کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو این ایف سی کے تحت صوبوں کو بہت سے وسائل ملتے ہیں، دوسرے صوبے بھی بسم اللہ کریں اور اپنے عوام کو ریلیف دیں، پنجاب کی طرح دیگر صوبے بھی بسم اللہ کریں اور عوام کو ریلیف دیں، ریلیف کیمعاملے پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے بلوچستان کی حکومت کے ساتھ ایک شراکت کرکے وہاں پر 28 ہزار بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے 70 ارب روپے کا منصوبہ بنایا اور اس میں وفاق کا حصہ 55 ارب روپے کا ہے، باقی خرچہ صوبائی حکومت اٹھائے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم صوبوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے دن رات کام کرکے چینلجز سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہم آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر سارے فیصلے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرح ایسا کوئی جاہلانہ اقدام نہیں اٹھائیں گے جس طرح انہوں نے پاکستان کے وقار کو مجروح کیا، حتیٰ کہ ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گئے تھے لیکن اللہ کے کرم سے پی ڈی ایم حکومت نے اقدامات اٹھائے جس کا نتیجہ آج مل رہا ہے کہ مہنگائی میں کمی آرہی ہے۔

یوم آزادی پر وزیراعظم کا تحفہ، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں بڑی کمی کردی گئی



اسلام آباد(خلیج نیوز)مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے وزیراعظم نے یوم آزادی پر تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی،پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 47پیسے اورڈیزل کی قیمت 6روپے 70پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8روپے 47پیسے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6.7پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ کمی کے بعد 31اگست تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269روپے 43پیسے سے کم ہوکر 260روپے 96پیسے ہوجائے گی۔اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77روپے سے کم ہو کر 266.07روپے فی لیٹر ہوگئی۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیاہے۔

وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، قومی ہیرو ارشد ندیم



لاہور(خلیج نیوز)پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکرگزار ہوں، وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا ہوا پودا ہوں جو آج تناور درخت بن چکا ہے۔وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکر گزار ہوں، پاکستان بورڈ اور کوچ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے۔ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس سے قبل ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی، وزیر اعظم شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کا پودا ہوں اس لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے پاکستان کے ہیروز کو جاب دی۔ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نوتھ فیسٹیول میں دلجمعی کے ساتھ شرکت کی تھی، اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے، میں آئندہ آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دیدی



اسلام آباد( خلیج نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالفظر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی، عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتے تک ہوں گی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔