نیویارک (خلیج نیوز)امریکا کے شہر نیویارک میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ گئی ، 9 جون کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ شیڈول ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء سے قبل نیویارک کا نساو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے اس حوالے سے آئی سی سی نے اسٹیڈیم کی تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے، اسٹیڈیم کے ایسٹ اور ویسٹ اسٹینڈز مکمل ہونے کے قریب ہیں جس میں 24 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس اسٹیڈیم میں بھارت کے تمام گروپ میچز کھیلے جائیں گے اور میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو اسی اسٹیڈیم ہوگا۔آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ تعمیراتی کام پلان کے مطابق چل رہا ہے۔
Tag Archives: ورلڈ کپ
انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونگ کپتان جوز بٹلر نے نام تبدیل کر لیا
لندن (خلیج نیوز)انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونگ کپتان جوز بٹلر نے نام تبدیل کر لیا۔جوز کو جوش بلایا جاتا رہا ہے اور اس لیے اب بٹلر نے باقاعدہ نام جوش رکھ لیا۔بٹلر نے نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی، ان کی منفرد ویڈیو انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جاری کر دی۔انگلینڈ کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان جوش بٹلر نے کہا کہ مجھے ساری زندگی غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے، میری والدہ بھی غلط نام سے پکارنے والوں میں شامل ہیں۔جوش بٹلر نے کہا کہ مجھے ہر موقع پر غلط نام سے پکارا جاتا رہا ہے، ملک کی 13 سال نمائندگی کرنے اور دو ورلڈ کپ جیتنے کے بعد میں نے مسئلے کا حل نکال لیا ہے، مسئلے کے حل کے لیے اب میں باقاعدہ طور پر جوش بٹلر ہوں۔