لاہور (خلیج نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف عالیہ حمزہ کو 29اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کے ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں۔بعد ازاں عدالت نے حکم دیا کہ کوئی بھی ایجنسی عالیہ حمزہ کو ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کرے گی۔اسی کے ساتھ عدالت نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔یاد رہے کہ عالیہ حمزہ کے شوہر نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ ان کی اہلیہ ہر مقدمے میں ضمانت پر ہیں لہذا عدالت انہیں کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرے۔31جولائی کو گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ ایند سیشن عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار عالیہ حزمہ کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی۔
Tag Archives: لاہور ہائیکورٹ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (خلیج نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بین الاقوامی دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر پاکستان میں بڑھ گئی ہیں۔عید الفطر سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے کر آئے گا۔درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عملدرآمد روکا جائے۔