کراچی(خلیج نیوز)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنادی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی شاہد علی میمن کی عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق ملزم نے 4 جون 2021 کو ضیا کالونی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ ملزم فجر کی نماز کے بعد قرآن مجید کے مقدس اوراق جلا رہا تھا۔ ملزم کیخلاف کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔