Tag Archives: عید الفطر

ایس ڈی ایم اے نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آزادکشمیر کا رخ کرنیوالے سیاحوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا



مظفر آباد (خلیج نیوز)سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آزادکشمیر کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافر / سیاح حضرات سفر اختیار کرنے سے قبل موسم کی تازہ ترین معلومات کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو باقاعدگی سے NDMA/SDMA کی ویب سائٹ چیک کریں۔ جبکہ سڑک کے بارے میں بھی معلومات لیکر سفر شروع کریں۔دوران سفر پینے کا صاف پانی، خشک کھانا ساتھ لے کر جائیں۔ بیمار مسافران روزانہ کے استعمال کی ادویات ساتھ رکھیں۔

محفوظ سفر کے لئے محکمہ شاہرات اور ٹریفک پولیس / نوریسٹ پولیس کی جانب سے وقتا فو قنا جاری شدہ ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ سفر سے قبل مکینک سے گاڑی کی مناسب چیکنگ اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔ سفر پر نکلنے سے پہلے رہائش کا مناسب بندوبست کریں اور گیسٹ ہاؤسز میں کمروں کی بکنگ یقینی بنائیں۔ ٹریفک جام سے بچنے کے لئے رش والے اوقات کا خیال رکھیں۔ رات کے وقت پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 10اپریل کو ہوگی



ریاض(خلیج نیوز) سعودی عرب میں ماہ شوال 1445 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت عید الفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس سدیر رسد گاہ میں ہوا جہاں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اور مایر فلکیات موجود تھے۔اس کے علاوہ دیگر علاقوں تمیر، طائف،جازان،مکہ مکرمہ کی رسد گاہوں میں بھی عید کا چاند دیکھنے کے لئے انتظامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر شہریوں نے بھی ماہ شوال کا چاند دیکھا۔بعد ازاں رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو منائی جائے گی۔

وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دیدی



اسلام آباد( خلیج نیوز) وفاقی حکومت نے عیدالفظر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی، عیدالفطر کی تعطیلات 10 اپریل بروز بدھ سے 13 اپریل بروز ہفتے تک ہوں گی۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔