کراچی(خلیج نیوز) حوالہ ہنڈی کے ذریعے عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ڈی جی احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر گرومندر کے علاقے میں جنیدی نامی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم عبدالجبار کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق ملزم ٹریول ایجنسی کی آڑ میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا۔ ملزم عمرہ زائرین کی ہوٹل بکنگ، ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات کی ادائیگیاں بھی حوالہ ہنڈی کے ذریعے کرتا تھا۔خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران ملزم سے 63 لاکھ 80 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمد کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملزم سے 6355 امریکی ڈالر اور 176250 عراقی دینار بھی برآمد ہوئے۔ حکام نے ملزم کے موبائل فون سے سعودی عرب رقوم منتقل کرنے کے پیغامات بھی برآمد کرلیے۔ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا۔ حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Tag Archives: عمرہ زائرین
مکہ، مدینہ کے ہوٹلوں کے سبب عمرہ زائرین کو مشکلات
مکہ مکرمہ(خلیج نیوز)سعودی عرب میں ان دنوں رمضان المبارک کے پیش نظر دنیا بھر سے مسلمانوں کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ اور مدینہ کا رخ کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ اور مدینہ شہر میں سیاحتی اتھارٹیز کی جانب سے ہوٹلز کے خلاف 220 شکایتیں درج کرائی گئی ہیں، جس پہر اب مقامی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا ہے۔سعودی منسٹری برائے سیاحت نے دونوں شہروں میں رمضان کے آخری عشرے کے دوران ہوٹلز کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔
جبکہ گزشتہ دنون میں 900 سے زائد جانچ پڑتال کی گئی ہے، جہاں مکہ شہر میں ہوٹلز کی جانب سے 164 خلاف ورزیاں کی گئیں، جن میں 140 ناقص کوائلٹی اور 24 بغیر لائسنس کے چلائے جانیکا انکشاف ہوا۔جبکہ مدینہ شہر میں 210 سے زائد انسپیکشن کی گئیں، جن میں 60 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 54 درمیانے درجے کی سروسز فراہم کر رہے تھے اور 6 بغیر لائسنس کے کام کر رہے تھے۔وزارت سیاحت کی جانب سے کہنا تھا کہ رمضان کے دوران چیمبرز کام کر رہے ہیں جو کہ مکہ اور مدینہ میں سیاحت اور ہوٹل سہولیات سے متعلق شکایتوں کو سن رہا ہے۔شہروں سے شکایتیں 24 گھنٹے موصول ہو رہی ہیں۔