اسلام آباد (خلیج نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی و سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیاہے۔عمران خان کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکائونٹ پر ارشد ندیم کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں ارشد ندیم کو 92.97 میٹر دور جیولین پھینک کر نیا ریکارڈ بنانے اور گولڈ میڈل اپنے نام کرنے کے بعد گرائونڈ میں سجدہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے ارشد ندیم کو جیولین تھرو میں شاندار کارکردگی دکھانے اور پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک ہو۔کیپشن میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم کی استقامت نے ان کا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب کسی پاکستانی ایتھلیٹ نیاولمپکس میں انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا ہے۔کیپشن میں لکھا ہے کہ ارشد ندیم ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ تحریک ہیں۔
Tag Archives: عمران خان
جیل سے پیشگوئی کر رہا ہوں، حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے،عمران خان
راولپنڈی(خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 9 مئی پر صرف انصاف چاہتے ہیں، میں صرف اور صرف پاکستان کے لیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا، جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو ورغلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کردیں، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا،شناخت نہیں بتاسکتا ورنہ ڈالا پہنچ جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا، جیل سے پیش گوئی کررہا ہوں کہ حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی، میرے پاس بہت وقت ہے ، ان کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔
9 مئی کی سی سی ٹی فوٹیجز لائیں، پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوئے تو معافی مانگوں گا،عمران خان
راولپنڈی (خلیج نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہاکہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔ انہوںنے کہاکہاگرپی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔عمران خان نے کہا کہ کیا صرف آئی ایس پی آر کی عزت ہے، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں، مجھے رینجرز نے گھسیٹا، کیا آپ کا حق نہیں کہ آپ مجھ سے معافی مانگیں۔
پی ٹی آئی کیخلاف جبر ختم کیا جائے،بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ ظلم ہے، عمران خان
راولپنڈی (خلیج نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں پی ٹی آئی کے خلاف جاری جبر ختم کیا جائے، بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کی بڑی وجہ بھی ظلم ہے۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں 6وکلاء نے کانفرنس روم میں ایک گھنٹے طویل ملاقات کی، وکلا کے وفد میں انتظار پنجوتھہ، زبیر کسانہ، معظم بٹ، سہیل سلطان، سمیر کھوسہ اور ہارون ارشاد جنجوعہ شامل تھے۔ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ایڈووکیٹ انتظار پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے صوابی جلسے پر کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ 13اگست کو رات کو پاکستان کے جھنڈے لے کر باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کیخلاف جبر کی پالیسی ختم کی جائے،بنگلا دیش میں جو کچھ ہوا اس کے پیچھے بڑی وجہ ظلم ہے۔انتظار پنجوتھا کے مطابق عمران خان نے کہا کہ8 فروری کے الیکشن سے قبل جتنا بھی ظلم ہوا اس پر لوگ خاموش رہے، 9مئی کو جو بیانیہ بنایا گیا اس پر جواب الیکشن میں عوام نے دیا ،اب دھاندلی زدہ الیکشن پر عوام کو شدید غصہ تھا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے ان فیصلوں پر نظر ثانی کریں، مہنگائی نے عوام کی معیشت کمزور کر دی ہے، بنگلا دیش کے حالات بھی اسی وجہ سے خراب ہوئے۔انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ کرپشن پر بانی پی ٹی آئی کی پالیسی زیرو ٹالرنس ہے، خیبر پختون خواہ میں کرپشن پر کمیٹی بنا دی گئی وہ اس پر کام کرے گی، علی امین گنڈاپور خیبر پختونخواہ میں اچھا کام کر رہے ہیں ۔
صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(خلیج نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، بنگلادیش کا واقعہ جعلی حکومت کے لیے ایک ٹریلر ہے، شیخ حسینہ واجد کی طرح شریف خاندان بھی تیاری کریں۔اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خاتمے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی نوید ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوابی جلسے نے مخالفین کے اوسان خطا کیے ہیں، جلسے نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے، لاکھوں کی تعداد میں عوام نے شرکت کر کے جعلی حکومت کو آخری وارننگ دی۔بیرسٹر سیف نے نے کہا کہ جعلی حکومت سوچ لے یہ مجمع اسلام ا?باد کا رخ کر لے تو کیا ہوگا، صوابی سے اسلام آباد صرف ڈیڑھ گھنٹے کے فاصلے پر ہے، جعلی حکومت کے نمائندوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اس عوامی طوفان کی لہریں اسلام آباد کے ایوانوں سے ٹکرائیں گی جس سے جعلی سلطنت فاش فاش ہوگی۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کا واقعہ جعلی حکومت کے لئے ایک ٹریلر ہے، شیخ حسینہ واجد کی طرح شریف خاندان بھی تیاری کریں، پی ٹی آئی صوابی جلسے نے مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے پر مہر تصدیق ثبت کردی، پاکستانی عوام نے فیصلہ دے دیا کہ وہ اب بھی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، اس عوامی طوفان کی لہریں اسلام آباد کی ایوانوں سے ٹکرائیں گی جس سے جعلی سلطنت فاش فاش ہوگی، شریف خاندان ایک بار پھر لندن بھاگنے کی تیاری کر لیں۔