Tag Archives: شیخ رشید

کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھا کر لے جائیں گے،’شیخ رشید



راولپنڈی(خلیج نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگست اور ستمبر کے مہینے بہت بھاری ہوں گے، 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے’ کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھا کر لے جائیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 31 اگست کا دن بہت اہم ہے، حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے، 31 اگست سے مکمل فعال ہو رہا ہوں، 20 ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے، نئی حکومت کے حوالے سے انٹرویو بھی شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کسی کو ایکسٹینشن نہیں دے گا، شہباز شریف کے پاس کوئی پاور نہیں اور نہ اس کی کوئی سنتا ہے، حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے، عدلیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، ملک میں استحکام پارٹی آئی ہے لیکن اس پارٹی کو استحکام کے سپیلنگ بھی نہیں آتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا، میرے ووٹ نکالے بھی گئے اور میں ہارا بھی ہوں، میں نے ہار تسلیم کی ہے، جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ بہت غلط ہے، معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج دو سال ہوگئے مجھ پر 14 کیسز ہیں، ابھی تک ہمیں چالان نہیں ملے، جو 4 دن جیلوں میں نہیں رہے انہوں نے 164 کے بیان دیئے، ہمارے کیسز میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی آ گئی ہیں،ہم نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی سے گزارش کرتا ہوں کہ پولیس ہمارے گھروں سے بڑا مال لوٹ کر لے گئی ہے، ہماری خواتین کا زیور، میری گھڑیاں اور میرے جوتے بھی لے گئے ہیں، پولیس نے 10 لاکھ روپے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے۔ان کا کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ گیٹ نمبر 4 والے مجھے اٹھا کر لے جائیں گے، میرا ایک بندے سے تعلق ہے میرا پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے، لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ 16 دفعہ وزیر رہنے والے نے 40 دن کا چلہ کاٹا، ہم سرخرو مریں گے، کسی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔

موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، شیخ رشید



اسلام آباد (خلیج نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ حوصلے، صبر، استحکام اورخاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرناچاہیے۔شیخ رشید نے کہا کہ 19کیسز ہیں، انشا اللہ بہتری ہوگی، میں ہارگیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کرلیا جو جیتے ہیں ان سے پوچھیں۔انہوں نے کہا کہ خطوط کو ججز خود بہترطور پر بحث میں لارہے ہیں،یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتاہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کیا کر رہی مجھے کوئی علم نہیں، ٹی وی دیکھ رہا نہ اخبار پڑھ رہا اور نہ ہی ٹویٹ کر رہا ہوں، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔

پہلے ہی کہہ دیا تھا سیاست شہبازشریف کی ہوگی نواز کی نہیں،شیخ رشید



راولپنڈی (خلیج نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا سیاست شہباز شریف کی چلے گی نواز شریف کی نہیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے تین مقدمات کی تین تین نقول ہمیں فراہم کر دی گئی ہیں، ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیس چل رہے ہیں، 11 کیس دہشتگردی عدالت میں ہیں وہاں آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سیاست اس جگہ چلی گئی ہے جہاں اب شہبازشریف کی سیاست ہے، بہت پہلے کہا تھا ‘ن’ میں سے ‘ش’ نکلے گی۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت جنہوں نے چلانی ہے انہوں نے چلانی ہے، بیگناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، جیلیں بھری ہوئی ہیں، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، اپنا دفاع کریں گے، ہم رہائی کی بھیک نہیں مانگ رہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں غریب کا چولہا جلے، پاکستان کو آگے جانا چاہیے کیونکہ غریب کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان کو مقتدر حلقے غریب لوگوں کیلئے معافی کا اعلان کریں۔