خیرپور(خلیج نیوز)دریائے سندھ میں خیرپور میں قریب سیلابی ریلے سے 100 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے جبکہ کچے کے علاقے میں نوجوان سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث بندوں پر دبا ئوبڑھ گیا اور مزید کئی بندوں میں شگاف پڑنے سے 100 سے زائد دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ہزاروں ایکڑ پرگنے، کپاس اور سبزیوں کی فصلیں بھی زیرآب آگئیں جبکہ کشتی نہ ہونے کی وجہ سے محفوظ مقام پر منتقلی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔متاثرین کے مطابق لوگ پانی میں پھنسے ہوئے ہیں فوری ہمیں ریسکیو کیا جائے، سیلابی پانی کے باعث لاشوں کی تدفین میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے۔ورثاء کے مطابق گائوں لعل بخش کنبھر کے رہائشی نوجوان محبوب گلال سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں حق ہوگیا۔ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو پانی سے نکال لیا۔دریائے سندھ میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کپاس اور دیگر فصلیں بھی زیرِ آب آ گئیں اور لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
Tag Archives: خیرپور
خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے چار بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
خیرپور(خلیج نیوز)خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے چار بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے پیر جوگوٹھ کے گاں ہیبت خان بروہی میں زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت 6 افراد کے جاں بحق ہونے کا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دودھ کے نمونے سمیت دیگر شواہد جمع کرلیے۔ پولیس نے زہریلے دودھ کی فراہمی سے متعلق تفتیش شروع کردی۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے سے متعلق ایس ایس پی خیرپور سے جامع تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کا فی الفور مداوا کرتے ہوئے تفتیش کے جملہ اقدامات کو مثر بنایا جائے، واقعہ کے پس پردہ عوامل اور محرکات کا پتا لگانے کے لییجدید تکنیک سے استفادہ کیا جائے۔