پشاور(خلیج نیوز)خیبر پختونخوامیں پی ٹی آئی کے لاپتا مقامی رہنما کی لاش برآمد ہو گئی، لواحقین نے میت سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما یعقوب خان کی لاش باب خیبر کے سامنے رکھ کر لواحقین کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے، جس میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھے۔ اس موقع پر مشتعل افراد نے جمرود بازار روڈ کو بندکردیاگیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ یعقوب خان چند روز سے لاپتا تھے۔ گزشتہ روز پشاور کے علاقے متنی سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔واضح رہے کہ یعقوب خان پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر تھے۔
Tag Archives: خیبر پختونخوا
چار چینی سیاحوں کو خیبر پختونخوا میں داخلے سے روک دیا گیا،گورنر کااظہاربرہمی،رپورٹ طلب کرلی
پشاور(خلیج نیوز)سائیکلوں پر پاکستان اور افغانستان کا دورہ کرنے والے 4چینی سیاحوں کو خیبر پختونخوا میں داخلے سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے چینی سیاحوں کو اٹک خورد چیک پوسٹ تک پہنچایاجہاں خیبر پختونخوا پولیس نے انہیں داخلے سے روک دیا۔پولیس نے موقف اپنایا کہ داخلے کیلئے مہمانوں کے پاس این او سی نہیں جس پر چاروں سیاح واپس پنجاب کی طرف روانہ ہوگئے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چینی سیاحوں کو صوبے میں داخلے سے روکنے کے اقدام پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے، یہ اقدام ملک دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کے درپے ہے، خیبر پختونخوا حکومت پاک چین دوستی کو متاثر کرنے میں مصروف ہے۔
عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں عوامی منصوبوں پر عمل ہورہاہے، بیرسٹرسیف
پشاور(خلیج نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ترقیاتی سکیموں کا جال بچھا دیا ہے، عوامی وزیر اعلیٰ نے صوبے میں تعلیم کارڈ کا اجراء کردیا ہے، ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کررہے ہیں۔ پیر کو جاری بیان میں مشیر اطلاعات کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج اور ادویات دی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب پنجاب اور وفاق میں مینڈیٹ چوروں کا ٹولہ صرف ٹک ٹاک اور گانا بنانے میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور سرکار، پٹوارویوں،جیلوں کے سپریٹنڈنٹ اور تھانہ داروں کے تبادلے کرر رہی ہے جبکہ لاہور کے ہسپتالوں میں مریض رل رہے ہیں، لوگ مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں۔ مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مینڈیٹ چور ٹولہ عوام کو بھول کر جیولن تھرو کے کوچ بننے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے 4 صوبائی وزراء کی کارکردگی غیر تسلی بخش، رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش ہو گی
اسلام آباد (خلیج نیوز)خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کو یہ رپورٹ پیش کریں گے۔رپورٹ کے مطابق 4 صوبائی وزراء کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، 7 صوبائی وزراء کا کام نارمل، 6 وزراء کی کارکردگی اچھی ہے۔رپورٹ میں 5 صوبائی وزراء کی کارکردگی بہترین قرار دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گورننس سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے کے پی کے وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی۔اس حوالے سے پشاور میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہر ملاقات میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کو گورننس سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلی کے پی علی امین گنڈا پور تمام امور میں بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔
خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے کے خواجہ سرائوں کے لئے قبرستان وقف کرنے کا اعلان
پشاور(خلیج نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے خواجہ سرائوں کے لئے قبرستان وقف کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی مشیر مشال اعظم یوسف زئی کے مطابق صوبے کے خواجہ سرائوں کے لئے قبرستان وقف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 کنال کی ذمین مختص کی جائے گی ۔ صوبے کے ہر ڈویژن کے سرکاری ہسپتال میں ان کے لیے ایک خصوصی وارڈ قائم کیا جائے گا ۔ ان خصوصی وارڈز میں بہترین انتظامات کے ساتھ خواجہ سرائو ں کا علاج کیاجا سکے گا ۔ مشال یوسف زئی کا کہنا تھا کہ معاشرے کے ہر فرد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کریں گے ۔گزشتہ روز گورنر خیبرپختونخوا خواجہ سراوں کے لئے قبرستان مختص کرنے سے متعلق وزیراعلی سے ملے تھے۔