Tag Archives: خیبرپختونخوا اسمبلی

ریاستی ادارے آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کریں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور



پشاور(خلیج نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ریاستی اداروں کے آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنے کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی نے آئینی اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر اپنا کردار ادا کرنے کی قرار داد پیش کی جس سے ایوان میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔قرارداد میں کہا گیا کہ آئینی ادارے کی جانب سے لوگوں کی جان و مال، جمہوری، آزادی اظہار رائے کو دبانے سے گریز کیا جائے اور آئین کی متعلقہ شقوں پر اس کی روح کی مطابق عمل کریں۔قرارداد میں کہا گیا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے جانوں کے نذرا نے پیش کئے، برصغیر کے مسلمانوں خصوصا پشتونوں نے بے پناہ تکالیف برداشت کیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ 12اگست 1948کو سانحہ بابڑہ کا دل خراش واقعہ قابل مذمت ہے، قیام پاکستان سے آج تک لوگ آزادی اظہار رائے سے محروم ہیں۔