کراچی(خلیج نیوز)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ ہفتے کے آخر میں بھرپور نیند لیتے ہیں ان میں دل کی بیماری کے خطرات 20 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 90 ہزار سے زائد افراد کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہفتے کے دوران نیند کی کمی کی تلافی ہفتے کے آخر میں اضافی اسنوز ٹائم کے ساتھ کی جاسکتی ہے جس سے نیند کی کمی کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگریس 2024 میں پیش کیے جانے والے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ نیند سے محروم افراد جو ہفتے کے آخری دنوں میں زیادہ نیند لیتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 20 فی صد کم ہوتا ہے جو ہفتے کے آخر میں آنکھیں بند نہیں کرتے تھے یا اس سے بھی کم سوتے تھے۔چین کے شہر بیجنگ میں واقع فوائی ہسپتال کے نیشنل سینٹر فار کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف یانجن سونگ کا کہنا تھا کہ مناسب نیند دل کی بیماری کے کم خطرے سے منسلک ہے۔یہ تعلق ان افراد میں اور بھی واضح ہو جاتا ہے جو ہفتے کے دنوں میں باقاعدگی سے ناکافی نیند لیتے ہیں۔
Tag Archives: خطرات
آرمی چیف کی طلبہ کے وفد سے ملاقات،غلط معلومات و جعلی خبروں کے خطرات پر گفتگو
راولپنڈی(خلیج نیوز)آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے ملاقات میں ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ طلبہ ذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی رائے قائم کریں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے 44طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل عاصم منیر نے ملاقات میں تعلیم، مثبت سوچ کی اہمیت اور سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی، اس دوران پاکستان کے مختلف امور، علاقائی امن، انسداد دہشت گردی اور جمہوری اقدار کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سربراہ نے پاکستان کے وسیع پوٹینشل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفد کے شرکا ذاتی تجربات کی روشنی میں اپنی رائے قائم کریں۔جنرل عاصم منیر نے ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات اور جعلی خبروں کے خطرات سے متعلق بھی گفتگو کی، ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے تعمیری بات چیت کا موقع دینے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔
موٹاپے کے خطرات چھ گنا تک بڑھانے والے جینز دریافت
لندن(خلیج نیوز)سائنس دانوں نے جینیات میں ایسے نایاب متغیرات دریافت کیے ہیں جو موٹاپے کے خطرات میں چھ گنا تک اضافہ کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیکل ریسرچ کونسل کے محققین نے دو جینز میں جینیاتی متغیرات کی نشاندہی کی ہے جو اب تک کے دریافت ہونے والے موٹاپے کے خطرات پر سب سے زیادہ اثر رکھتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ نایاب متغیرات جن جینز (بی ایس این اور اے پی بی اے 1 )میں دریافت ہوئے ہیں وہ چند موٹاپے سے تعلق رکھنے والے دریافت شدہ پہلے جینر میں سے کچھ ہیں جن میں جوانی تک خطرے میں اضافے کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ایم آر سی میٹابولک ڈیزیز یونٹ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف پروفیسر جائلز ییو کا کہنا تھا کہ سائنس دانوں نے متغیرات کے ساتھ دو جینز دریافت کیے ہیں جو موٹاپے کے خطرات پر سب سے زیادہ اثر رکھتے ہیں۔ تاہم، اس تغیر کا تعلق بچپن کے موٹاپے سے نہیں بلکہ جوانی میں ہونے والی شروعات سے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نتائج سائنس دانوں کو جینیات، اعصابی نمو اور موٹاپے کے درمیان تعلق کے حوالے سے نئی آگہی فراہم کریں گی۔محققین نے مطالعے کے لیے یو کے بائیو بینک اور دیگر معلومات کے ذرائع سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے پانچ لاکھ سے زائد افراد کے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) پر مکمل ایگزوم سیکوئنسنگ کا عمل کیا۔ یہ عمل جینیاتی ترتیب کی ایک قسم ہوتی ہے جس کو یہ سمجھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ کیا چیز عوامل یا بیماری کا سبب ہوسکتا ہے۔محققین کو معلوم ہوا کہ جین بی ایس این میں موجود جینیاتی ویریئنٹس موٹاپے کے خطرات کو چھ گنا تک بڑھا سکتی ہے جبکہ یہ متغیرات ٹائپ 2 ذیا بیطس اور نان الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز میں بھی اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔