کراچی(خلیج نیوز)ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو لوگ ہفتے کے آخر میں بھرپور نیند لیتے ہیں ان میں دل کی بیماری کے خطرات 20 فیصد تک کم ہو سکتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 90 ہزار سے زائد افراد کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہفتے کے دوران نیند کی کمی کی تلافی ہفتے کے آخر میں اضافی اسنوز ٹائم کے ساتھ کی جاسکتی ہے جس سے نیند کی کمی کے منفی اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کانگریس 2024 میں پیش کیے جانے والے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ نیند سے محروم افراد جو ہفتے کے آخری دنوں میں زیادہ نیند لیتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 20 فی صد کم ہوتا ہے جو ہفتے کے آخر میں آنکھیں بند نہیں کرتے تھے یا اس سے بھی کم سوتے تھے۔چین کے شہر بیجنگ میں واقع فوائی ہسپتال کے نیشنل سینٹر فار کارڈیو ویسکیولر ڈیزیز سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنف یانجن سونگ کا کہنا تھا کہ مناسب نیند دل کی بیماری کے کم خطرے سے منسلک ہے۔یہ تعلق ان افراد میں اور بھی واضح ہو جاتا ہے جو ہفتے کے دنوں میں باقاعدگی سے ناکافی نیند لیتے ہیں۔