Tag Archives: بھارت

حامد علی خان کا بھارت منتقل ہونے کی پیشکش ٹھکرانے کا انکشاف



کراچی(خلیج نیوز) معروف پاکستانی کلاسیکل غزل گائیک حامد علی خان نے خاندان سمیت بھارت منتقل ہونے کی پیشکش ٹھکرانے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔حال ہی میں حامد علی خان نے نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان اپنے بیٹے کے ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور بھارت سے ملنے والی محبت پر خیالات کا اظہار کیا۔کلاسیکل گلوکار نے بتایا کہ ایک بار جب وہ اسد امانت علی کے ساتھ بھارت میں پرفارم کرنے گئے تو تقریب میں وہ دونوں سب سے کم عمر تھے جبکہ وہاں دلیپ کمار اور منوج کمار جیسے شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تقریب میں سب لوگ خاموش تھے اور سوچ رہے کہ پاکستان نے دو بچوں کو کیوں بھیجا ہے؟

لیکن جب ہم نے کلاسک گانا شروع کیا تو ہر کوئی حیران رہ گیا، یہاں تک کہ منوج کمار جیسے ستارے بھی ہماری پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔حامد علی خان نے بتایا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ہم دونوں گلوکاروں کو ‘رام لکھن’ کا لقب دیا اور ہماری تعریف کی تھی۔مزاحیہ شو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اگلے دن اٹل بہاری واجپائی نے ہمیں بلایا اور پرفارمنس کی تعریف کی، ساتھ ہی انہوں نے مجھے بھارت شفٹ ہونے کی پیشکش بھی کی کیونکہ وہ پرفارمنس سے بے حد متاثر تھے۔حامد علی خان کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کا کہنا تھا کہ بھارت منتقل ہونے کیلیے آپ لوگ جو کہیں گے میں کروا دوں گا، انہوں نے شرط رکھی تھی کہ آپ کو پاکستانی شہریت چھوڑنی پڑے گی۔’جب میں نے اْن سے یہ کہا کہ ہماری فیملی پاکستان میں ہے اور انہیں چھوڑ کر یہاں کیسے آ جائیں تو انہوں نے فیملی سمیت شفٹ ہونے کی پیشکش کی، لیکن میں نے آفر پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آتے جاتے رہیں گے۔

بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کردی



پیرس(خلیج نیوز)بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ نے بھارت کیلئے نئی تاریخ رقم کردی۔ونیش پھوگاٹ اولمپکس کے ویمن ریسلنگ ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی بھارتی ایتھلیٹ بن گئیں۔ ونیش ڈیڑھ سال تک مشکلات میں رہیں، بھارتی ریسلنگ فیڈریشن عہدیداروں پر ہراسانی کے الزامات کے بعد مظاہروں میں اہم کردار ادا کیا۔ونیش فٹ پاتھ پر بھی سوئیں، پولیس کے ڈنڈے کھائے، میڈلز گنگا میں بہانے کا ارادہ بھی بنایا، بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے بھی ان پر وار کیے،گھٹنے کی انجری کا شکار بھی رہیں لیکن سب سے نکل کر دشوار گزار کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلے۔ونیش نے تمام تر رکاوٹوں کو پار کرکے اولمپکس میں جگہ بنائی اور اب بھارت کیلئے تاریخ رقم کردی۔

بھارت کے عدالتی نظام پر مودی سرکار کا قبضہ



نئی دہلی (خلیج نیوز)بھارت کے عدالتی نظام پر مودی سرکار کا قبضہ ہے،مودی سرکار نے ریاستی اداروں کے ذریعے اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو ہمیشہ کی طرح لاگو کروایا ہے۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق ہندوستان میں دوہزار چودہ کے انتخابات کے بعد سے مودی کی شخصیت عروج جبکہ جمہوریت زوال کا شکار ہے۔نیوز ویب سائٹ سکرول کے مطابق 2010 سے 2020 کے دوران بھارتی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی سالانہ تعداد میں دو اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ بی جے پی حکومت نے صورتحال میں بہتری کے کوئی اقدامات نہ کیے جس کے باعث لوگ انصاف کے منتظر ہیں۔ورلڈ جسٹس پروجیکٹ کے مطابق 2015 میں بھارت میں قانون کی حکمرانی کا اسکور صفر اعشاریہ پانچ ایک تھا، دو ہزار تئیس میں یہ شرح مزید گر کر صفر اعشاریہ چار نو پر آگئی۔ مودی سرکار اپنے من پسند ججز کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مراعات دیتی رہی۔مودی سرکار کی عدلیہ میں غیر معمولی مداخلت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت جمہوری ریاست سے تبدیل ہو کر مودی رجیم بن چکا۔

بھارت دنیا کا’ کینسر کا دارالحکومت’ بن گیا ہے، رپورٹ



نئی دہلی(خلیج نیوز)بھارت میں صحت بارے جاری تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ملک بھر میں غیر متعدی امراض میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے اورخاص طورپر کینسر کے کیسزتیزی سے بڑھ رہے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اپالو ہسپتالوں کی ”فلیگ شپ ہیلتھ آف نیشن رپورٹ ”کے چوتھے ایڈیشن میں کہا گیا ہے کہ اوسطا تین میں سے کم از کم ایک بھارتی ذیابیطس، تین میں سے دو ہائی بلڈ پریشر اور 10میں سے ایک ڈپریشن کا شکار ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کینسر، ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب اور دماغی صحت کے مسائل ملک کی مجموعی صحت کو نمایاں طور پر متاثر کرتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ بات خاص طور پر تشویشناک ہے کہ عالمی شرح کے مقابلے بھارت میں کینسرتیزی سے بڑھ رہا ہے جس سے بھارت دنیا کا” کینسر کا دارالحکومت” بن گیا ہے۔صدر اور سی ای او اپالو ہاسپٹل ڈاکٹر مدھو سسیدھرنے کہا کہ غیر متعددی امراض میں نمایاں اضافہ عالمی صحت کے منظر نامے میں ایک گہری تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے جو افراد، برادریوں اور قوموں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں پائے جانے والے سب سے زیادہ عام کینسر خواتین میں بریسٹ، سروکس اور اووری کے کینسرہیں اور مردوں میں پھیپھڑوں، منہ اور پروسٹیٹ کے کینسر ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت میں موٹاپے کی شرح 2016 کے مقابلے میں 9فیصدسے بڑھ کر 2023میں 20فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ہائی بلڈ پریشر کی شرح 2016کے مقابلے میں 9فیصدسے بڑھ کر 2023میں 13فیصد ہو گئی ہے۔