Tag Archives: بانی پی ٹی آئی

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی برہم



پشاور(خلیج نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا میں اختلافات پر بانی پی ٹی آئی برہم ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ارکینِ قومی اسمبلی عاطف خان اور جنید اکبر کو طلب کر لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اراکینِ اسمبلی کی آئندہ ہفتے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔کے پی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو عاطف خان اور جنید اکبر سے متعلق شکایت کی ہے۔عاطف خان اور جنید اکبر نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا۔دونوں اراکینِ اسمبلی نے شکیل خان کے برطرفی کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔ادھرمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے بانی پی ٹی آئی کے برہم ہونے کی تصدیق کی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں گروپ بندی کا تاثر دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔بیرسٹر سیف نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عاطف خان اور جنید اکبر کو اڈیالہ جیل بلایا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری، مزید جیل افسران سے پوچھ گچھ شروع



راولپنڈی (خلیج نیوز)بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کرنے والے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں اڈیالہ جیل کے مزید 2 افسران سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی۔دیگر 2 افسران میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر اور اسسٹنٹ ناظم شامل ہیں، یہ دونوں افسران سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اکرم کے قریب رہائش پزیر تھے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اکرم سے حاصل ہوئی معلومات پر مزید 6 ملازمین سے پوچھ گچھ کی جائے گی، جن میں محمد اکرم کے 2 اردلی،3 وارڈر اور ہیڈ وارڈر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ تمام ملازمین محمد اکرم کے قریبی تصور کیے جاتے ہیں۔ملزمان سے 3 یورپی ممالک کے نمبرز پر واٹس ایپ کے استعمال کے شواہد بھی مل گئے ہیں۔اکرم پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری اور ایک سابق صوبائی وزیر کے قریب سمجھے جاتے ہیں، محمد اکرم پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم مجموعی طور پر15 سال سے زائد عرصہ اڈیالہ جیل میں تعینات رہے۔

بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری، جیل افسران و اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ



راولپنڈی (خلیج نیوز)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے افسران کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کا معاملہ سامنے آنے پر عمران خان کے سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل کے عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔جیل کے ذرائع نے بتایا کہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران جیل کے عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جیل ذرائع نے بتایا کہ جیل کے اندر رہائش پزیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ روز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو تحویل میں لیا ہے، جن پر بانی پی ٹی آئی کے لیے جاسوسی، پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بلال سے بھی سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات پوچھ گچھ کی ہے۔

خیبر پختونخوا کے 4 صوبائی وزراء کی کارکردگی غیر تسلی بخش، رپورٹ بانی پی ٹی آئی کو پیش ہو گی



اسلام آباد (خلیج نیوز)خیبر پختون خوا کابینہ کے اراکین کی کارکردگی کی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کو یہ رپورٹ پیش کریں گے۔رپورٹ کے مطابق 4 صوبائی وزراء کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، 7 صوبائی وزراء کا کام نارمل، 6 وزراء کی کارکردگی اچھی ہے۔رپورٹ میں 5 صوبائی وزراء کی کارکردگی بہترین قرار دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو گورننس سے متعلق شکایات موصول ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے کے پی کے وزراء کی کارکردگی رپورٹ طلب کی تھی۔اس حوالے سے پشاور میں مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہر ملاقات میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کو گورننس سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلی کے پی علی امین گنڈا پور تمام امور میں بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔

جتنے مقدمات بنانے ہیں بنالیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی



راولپنڈی (خلیج نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ میں صرف اور صرف پاکستان کیلیے بات کرنے کا کہہ رہا ہوں، جتنے مقدمات بنانے ہیں بنالیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں پی ٹی آئی والے سامنے لائے جائیں تو معافی مانگوں گا، یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، 9 مئی پر صرف انصاف چاہتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو ورغلاتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو ختم کردے، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا، شناخت نہیں بتا سکتا ورنہ ڈالا پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے، مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔عمران خان نے کہا کہ جیل سے پیشگوئی کر رہا ہوں حکومت کے پاس صرف 2 مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جا رہی ہے، یہ بیوقوف ہیں انہیں سمجھ نہیں آرہی، میرے پاس بہت وقت ہے ان کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے۔

عابد شیر علی نے بانی پی ٹی آئی کو چلتی پھرتی زندہ لاش قراردیا



فیصل آباد(خلیج نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عابد شیر علی نے بانی پی ٹی آئی کو چلتی پھرتی زندہ لاش قراردے دیا۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 14اگست کے بعد نواز شریف فارم میں نظر آئیں گے۔عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لوگوں کو سولر دینے کا اعلان کیا ہے، پنجاب میں کسانوں کو سولر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی چلتی پھرتی زندہ لاش ہے،اس بندے نے اقتدار میں آکر سارے اداروں کو متنازعہ بنایا،بانی پی ٹی آئی شیخ مجیب کو کہتا تھا ہیرو ہے آج اس کے مجسمے توڑے جا رہے ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظرثانی کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولتیں دی جا رہی ہیں؟ جیل حکام رپورٹ دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ



اسلام آباد (اخلیج نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست پر رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیا سہولتیں دی جا رہی ہیں؟ جیل حکام 22 اگست تک رپورٹ دیں، سہولتوں سے متعلق اڈیالہ جیل حکام سے پہلے پوچھ لیتے ہیں وہ زیادہ متعلقہ ہیں، جیل حکام بتائیں کہ زمینی حقیقت کیا ہے؟ کیا سہولتیں دی جا رہی ہیں؟پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جاتی جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب آنے دیں، چیزیں واضح ہونے دیں، پھر دیکھ لیتے ہیں۔وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فریج کی سہولت نہیں، کھانا خراب ہو جاتا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب آنے دیں، میں اِس طرح فریج تو نہیں لگوا دوں گا نا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی کو کوئی بتائے کے مکافات عمل بے رحم ہوتا ہے، خواجہ آصف



اسلام آباد(خلیج نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی عوام نے فیصلہ دیا کہ غدار کون ہے اور کون تھا، مجیب الرحمان کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا، تاریخ نے اپنا فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی بتائے کے مکافات عمل بے رحم ہوتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہئیں تھے نہیں ہو رہے، اقتدار سے بے دخل ہونے والے ایک شخص نے افواج پاکستان کے اتحاد کے خلاف بغاوت کرائی، جب تک 9 مئی کا معاملہ حل نہیں ہوتا قطعاً مذاکرات نہیں ہوسکتے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے، عدالتوں کو جس طرح فیصلے کرنے چاہئے تھے نہیں ہورہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ ہر مسئلے پر ہمارے ساتھ ہے اور حکومت کہیں نہیں جارہی، نیئر بخاری نے جو بیان دیا وہ ان کی ذاتی رائے ہے، موجودہ حالات نئے انتخابات کا تقاضا نہیں کرتے، اگر کبھی قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ ہوا تو وہ بھی حکومت ہی کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی عوام نے فیصلہ دیا کہ غدار کون ہے اور کون تھا، مجیب الرحمان کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا، تاریخ نے اپنا فیصلہ سنا دیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی بتائے کے مکافات عمل بے رحم ہوتا ہے۔

حکومت گرانے کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنا بانی پی ٹی آئی کا جرم بنا دیا گیا، علیمہ خان



اسلام آباد (خلیج نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے عوام کو یہ کیسے بتا دیا کہ حکومت گرائی جا رہی ہے۔ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ غداری تو ان لوگوں کے ساتھ ہو رہی تھی جن کا ووٹ چوری ہونا تھا۔