Tag Archives: اساتذہ

محکمہ خزانہ نے اساتذہ ،ڈاکٹروں کی تنخواہوں ،آپریشنل بجٹ جاری کر دیا



لاہور( خلیج نیوز) محکمہ خزانہ نے اساتذہ اور ڈاکٹروں کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کردیا ۔محکمہ خزانہ نے تحصیل ،ضلع اور دیہی علاقوں کے ڈاکٹروں اور ہیلتھ سٹاف کی تنخواہوں اور ان کے آپریشنل اخراجات کے لئے 9 ارب روپے جاری کر دئیے ہیں، یہ بجٹ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو جاری کیا گیا ۔ محکمہ خزانہ نے سکول اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں 36 ارب روپے جاری کئے، سکولوں کو آپریشنل اخراجات کا بھی بجٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔

پنجاب میں بالآخر اساتذہ کے تبادلوں پرعائد پابندی ختم



لاہور ( خلیج نیوز) پنجاب میں بالآخر 3لاکھ اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی اٹھا لی گئی۔تبادلوں کے لئے اپلائی کرنے کے لئے سنیارٹی نمبر دینا لازمی ہوگا، سنیارٹی نمبر کے بغیر اساتذہ آن لائن اپلائی نہیں کرسکیں گے۔ اساتذہ کا اپلائی کرنے کیلئے کم از کم اپنے سکول میں تین سال گزارنا لازمی ہوگا، تین سال سے کم عرصہ والے اساتذہ تبادلے کیلئے اپلائی نہیں کرسکیں گے۔دوسری جانب خواتین اساتذہ سنیارٹی نمبر کے حصول کیلئے اتھارٹیز کے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ان کی جانب سے اپلائی کیلئے سنیارٹی نمبر کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ آن لائن ایپ کا لنک بھی ڈان ہونے سے اساتذہ کو درخواست جمع کروانے میں مشکلات ہیں۔ اساتذہ نے صوبائی وزیر تعلیم سے تمام تر مشکلات فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کر دی



لاہور (خلیج نیوز)محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔تبادلوں کے لیے درخواستوں کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق تمام کیٹیگریز کے اساتذہ میرٹ میوچل ویڈ لاک معذور کوٹہ پر تبادلے کرا سکیں گے۔تبادلوں کے لیے تمام درخواستیں آن لائن ہوں گی اور اسکروٹنی بھی آن لائن ہوگی۔درخواستیں 12اگست سے 31اگست تک ای سسٹم سے آن لائن جمع ہوں گی، یکم ستمبرتا 5ستمبر اسکروٹنی اور 6تا 9ستمبر اسکروٹنی کے خلاف اپیل ہوگی اور اسی دوران اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔اس طرح، 10ستمبر تا 11ستمبر نظر ثانی درخواست پر فیصلے ہوں گے، 13ستمبر کو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔

سکولوں میں ضرورت سے زیادہ اساتذہ کی ریشنلائزیشن کا فیصلہ



لاہور (خلیج نیوز) پنجاب حکومت اورسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سرکاری سکولوں میں فالتو اساتذہ کو زیادہ ضرورت والے سکولوں میں ٹرانسفر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔صوبے کے تمام سکولوں میں طلبہ و طالبات کی ضرورت کے مطابق اساتذہ تعینات کئے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں پرائمری اورایلمنٹری سکولوں میں ٹیچنگ سٹاف کی ”ریشنلائزیشن”عمل میں لائی جائے گی۔سکول ایجوکیشن ڈ یپارٹمنٹ نے 18 اکتوبر سے اساتذہ کی ریشنلائزیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریشنلائزیشن 10 نومبر تک مکمل کر لی جائے گی۔تمام سکولوں کے پرائمری سیکشن میں کم ازکم3اساتذہ تعینات کئے جائیں گے۔

اس سے زیادہ اساتذہ کی تعداد کا انحصار عموماً زیر تعلیم بچوں کی تعداد پر ہو گا۔مرداساتذہ کوبوائزاورخواتین اساتذہ کوگرلزسکولوں میں ایڈجسٹ کیاجائے گا۔ خاتون اساتذہ کو زیادہ سے زیادہ 10کلومیٹر تک کے فاصلے پر واقع سکولوں میں ایڈجسٹ کیاجائے گا۔ مرداساتذہ کوزیادہ سے زیادہ15 کلومیٹرتک کے فاصلہ تک واقع سکولوں میں ایڈ جسٹ کیاجائیگا۔سرپلس اساتذہ والے سکولوں میں سے طویل ترین عرصہ سے موجود استادکو پہلے شفٹ کیاجائے گا۔

سرپلس اساتذہ والے سکولوں کی نشاندہی کمپیوٹر سوفٹ وئیر کی مدد سے کی جائے گی۔جن اساتذہ کی ریٹائرمنٹ میں ایک سال سے کم عرصہ رہ گیا ہے وہ اگر ریشنلائزیشن پالیسی کی زد مین آئیں گے تو ان اساتذہ کی ریشنلائزیشن نہیں کی جائے گی۔ ریشنلائزیشن آن لائن کی اطلاع ہوگی۔ اساتذہ اپنے اعتراضات آن لائن جمع کروا سکیں گے۔سی ای اوز ایک ہفتے میں اعتراضات کے حل ، ریشنلائزیشن کاعمل مکمل کرنے کے پابند ہوں گے۔