وقار یونس نے بطور ایڈوائزر پی سی بی کام کرنے سے معذرت کرلی



لاہور( خلیج نیوز)وقار یونس نے بطور ایڈوائزر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کر لی۔ذرائع کے مطابق وقار یونس اب ایڈوائزر کرکٹ افئیر پر فائز نہیں ہوں گے، وقار یونس پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سیٹ اپ ”چیمپئنز ٹورنامنٹس ”میں بطور مینٹور کسی ٹیم کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وقار یونس نے پی سی بی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، سابق کپتان مینٹور کے لیے درخواست پی سی بی کو بھیج چکے ہیں۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA