محکمہ کھیل پختونخوا میں سیاسی بنیادوں پر 25ملازمین کی بھرتی کا انکشاف،ماہانہ اجرت 36ہزار روپے مقرر



پشاور (خلیج نیوز)محکمہ کھیل خیبرپختونخوا میں سیاسی بنیادوں پر ڈیلی ویجرز بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ کھیل نے 25ڈیلی ویجرز کا آرڈر جاری کر دیا ہے ،تمام ڈیلی ویجزر مردان میں خدمات انجام دیں گے جن کی ماہانہ اجرت 36ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت بھرتی ڈیلی ویجرز کے کنٹریکٹ کی معیاد رواں سال کے یکم جولائی سے 30جون 2025ء تک ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجرز کو سیاسی شخصیات کی سفارشات پر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے مطابق ڈیلی ویجرز کی بھرتیوں سے متعلق آفس آرڈر کو کینسل کیا جا رہا ہے،فہرست میں شامل زیادہ لوگ پہلے سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA