کاکول میں کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ، اعظم خان توجہ کا مرکز



اسلبام آباد (خلیج نیوز)کاکول میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ ہوا۔ کپتان بابراعظم کی ٹیم میں اعظم خان توجہ کا مرکز بنے رہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم فٹنس کیمپ کاکول میں جاری ہے جہاں کھلاڑی دو سیشنز میں فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے ڈرلز کرتے ہیں، کیمپ میں قومی کرکٹرز کے درمیان ٹگ آف وار کا مقابلہ ہوا، شاداب خان نے سوشل میڈیا پر مقابلے کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہو گئی۔

کپتان بابر اعظم کی ٹیم میں اعظم خان شامل تھے جنہوں نے خوب زور لگایا، ویڈیو کے کیپشن میں شاداب خان نے اعظم خان کی طاقت کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کنگ آف اسٹرینتھ، اسی لیے تو بڑے چھکے مارتا ہے۔فٹنس کیمپ 8 کی بجائے اب 7 اپریل کو ختم ہو گا جس کے بعد کھلاڑی اپنے گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔کیمپ کے اختتام پر قومی کرکٹرز چیف آف اٰرمی اسٹاف کی جانب سے دعوت افطار میں شرکت کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا۔ منتخب سکواڈ 14 اپریل کو اسلام آباد میں جمع ہو گا۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA