اسلام آباد(خلیج نیوز) پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ مرد کیلئے ایک سے زیادہ بیویوں میں انصاف کرنا مشکل ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کا احترام کرتی ہے کہ اسلام مردوں کو چار شادیوں کی اجازت دیتا ہے لیکن اس کیلئے تمام بیویوں میں انصاف کی شرط بھی لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتی ہیں کہ بہت کم خواتین اپنے شوہروں کی دوسری شادی کو برداشت کرسکتی ہیں۔مریم نفیس کا کہنا تھا کہ اگر ان کے شوہر نے دوسری شادی کی تو وہ انہیں منع تو نہیں کریں گی لیکن وہ اسے چھوڑ دیں گی۔