ساحر علی بگا کی راحت فتح کو منافق کہنے پر وضاحت



کراچی (خلیج نیوز)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ساحر علی بگا نے موسیقار و قوال راحت فتح علی خان پر سخت الفاظ میں تنقید کرنے کی وجہ بتا دی۔ساحر علی بگا نے اپنے فیس بک پیج پر ایک تفصیلی نوٹ شیئر کیا ہے جس میں اْنہوں نے راحت فتح علی خان کو ‘منافق’ کہنے پر وضاحت دی ہے۔اْنہوں نے تفصیلی نوٹ میں لکھا ہے کہ’ اسٹار بنانے والوں کی خواہش صرف پیسے کمانا نہیں ہوتی، میں ایک کمپوزر بھی ہوں جس پر مجھے بہت فخر ہے کہ میرے اللّٰہ نے مجھے اپنے ملک کے ٹیلنٹ کے لیے محنت کرنے کی صلاحیت دی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ راحت فتح علی خان پاکستان کا بہترین ٹیلنٹ ہیں’۔

گلوکار نے لکھا کہ ‘میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہمارے پاکستان کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا میں پہچانا جائے اور اس اقدام میں مدد کرنے میں یوسف صلاح الدین صاحب نے ورثہ ہیرِٹیج کی شکل میں میری مدد کی اور بہت سے ٹیلنٹِڈ لوگوں کو اسٹار بنایا گیا۔اْنہوں نے مزید لکھا کہ’میں نے ایک گانا تخلیق کیا جس کا عنوان تھا (ضروری تھا)، یہ وہ گانا ہے جس کے بارے میں، میں خود نہیں جانتا تھا کہ میں اسے بناؤں گا اور یہ پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک تاریخی گانا بنے گا، آج یہ گانا پاکستانی میوزک انڈسٹری اور پاکستانی کانٹینٹ کے لحاظ سے سرِفہرست ہے۔ساحر علی بگا نے لکھا کہ’اگر میرا حق صرف ایک تخلیق کار کے طور پر دیا جائے جو اس پروجیکٹ کے ہیرو راحت فتح علی خان ہی دے سکتے ہیں لیکن کسی وجہ سے وہ نہیں دے رہے تو اْنہیں اس کی وضاحت دینی چاہیے کہ وہ کیوں اس کامیابی پر مجھے کریڈٹ نہیں دے رہے۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA