اسلام آباد (خلیج نیوز)ملک میں انٹرنیٹ فائرل وال کی تنصیب کا دوسرا ٹرائل کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ہے۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر فائر وال انسٹال کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا سروسز آئندہ دو سے تین روز میں معمول پر آجائیں گی، ذرائع نے بتایا کہ فائر وال سے موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروس کو بھی ڈاؤن کیا گیا۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے پیش نظر فائر وال کی تنصیب کی جارہی ہے، فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپیکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔