اینکراوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد



لاہور (خلیج نیوز) لاہور کی ضلعی عدالت نے اینکر اور رائٹر اوریا مقبول جان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ڈیوٹی مجسٹریٹ ثروت بتول نے اوریا مقبول جان کے 6روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے اوریا مقبول جان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔اینکر اوریا مقبول جان کے خلاف سائبر کرائم اور نفرت انگیز تقریر کا کیس درج ہے۔ اس سے قبل عدالت نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے کے حوالے کیا تھا۔ اوریا مقبول جان کو کچھ روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Khaleej Islamabad. All Rights Reserved | Privacy Policy | DMCA