کراچی(خلیج نیوز)قومی ادارہ برائے امراض قلب میں 4 ارب روپے کی کرپشن کا بڑا انکشاف ہوا ہے، ریکارڈ جمع نہ کرانے اور افسران کی عدم پیشی پر قومی احتساب بیورو (نیب)نے نوٹس جاری کردیا۔نیب نے انکوائری کے لیے این آئی سی وی ڈی کے افسران کو طلب کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی اور محکمہ صحت سے ریکارڈ مانگ لیا۔این آئی سی وی ڈی کے فنڈز، ملازمین کی بھرتی اور سیلری کی مد میں مبینہ کرپشن کی گئی جبکہ اسپتال انتظامیہ سے بھرتیوں اور خریداری کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔